زمره
وصیت و میراث
فتوی نمبر
0123
سوال
ایک بندہ فوت ہوا، جس کے ورثاء میں دو بیوائیں، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔ ان میں وراثت کس طرح تقسیم ہوگی۔ رہنمائی کردیں۔
جواب
سب سے پہلے مرحوم کی کل جائیداد (منقولہ و غیر منقولہ) میں سے بالترتیب درجِ ذیل کو منہا کیا جائے گا۔
1-مرحوم کی تجہیز و تکفین کا خرچہ،
2-مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو اس کی ادائیگی،
3-اگر مرحوم نے احکامِ شریعت کے مطابق کوئی جائز مالی وصیت کی ہو تو زیادہ سے زیادہ ایک تہائی 1/3 مال میں سے اس کی ادائیگی۔
ان امور کے بعد کل بقیہ متروکہ جائیداد (منقولہ و غیر منقولہ ) کو 48 حصوں میں تقسیم کرکے دو بیواؤں میں ہر ایک کو 3 حصے، بیٹے کو 14 حصے اور چار بیٹیوں میں سے ہر ایک کو 7 حصے بطور وراثت ملیں گے۔
مقام
گلگت
تاریخ اور وقت
ستمبر 24, 2025 @ 06:46شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں