امام کے ساتھ ایک رکعت پانے والا مقتدی بقیہ نماز کیسے پوری کرے؟

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0122
سوال

عصر کی جماعت ہورہی تھی اور مقتدی کو صرف آخری ایک رکعت جماعت کے ساتھ ملی۔ اب وہ بقیہ تین رکعتین کیسے مکمل کرے؟

جواب

جس شخص کو چار رکعت والی نماز ظہر یا عصر یا عشا میں امام کے ساتھ ایک رکعت ملی تو وہ شخص امام کے سلام کے بعد کھڑا ہوکر درجِ ذیل طریقے سے اپنی بقیہ نماز مکمل کرے گا:
 امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوکر ثناء، تعوذ، سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی دوسری سورت پڑھے۔ اور رکوع و سجدہ کرکے تشہد کے لیے بیٹھ جائے، اس لیے کہ اس کی دو رکعتیں مکمل ہوگئیں۔ ایک رکعت امام کے ساتھ اور ایک رکعت امام کے بعد۔ اب تشہد میں التحیات پڑھ کر اُٹھ کھڑا ہو اور تیسری رکعت میں کھڑے ہو کر سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر رکوع اور سجدہ کرے۔ دو سجدوں کے فوراً بعد چوتھی رکعت کے لیے اُٹھ کھڑا ہو اور صرف سورۃ فاتحہ پڑھے۔ اس رکعت کا رکوع و سجدہ کرکے التحیات اور درود شریف و دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔​​​

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 24, 2025 @ 06:34شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں