زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0120
سوال
غیر مسلم لوگوں کے برتن کا استعمال مسلمان کے لیے درست ہے یا نہیں؟ خصوصاً یورپ اور امریکہ میں، جہاں پر حرام اور نجس اشیاء کا استعمال بھی ہے؟
جواب
جہاں تک غیر مسلم کے جھوٹے برتن کی بات ہے، تو وہ پاک ہے۔ اور برتن میں ناپاک اشیاء کا استعمال ہوا ہے یا نہیں، اس شبہ کی بنا پر برتن کو ناپاک نہیں کہا جاسکتا۔ شریعت ان احکام میں زیادہ تلاش و جستجو کو پسند نہیں کرتی۔ البتہ جن ممالک میں ناپاکی کا احتمال قوی ہے اور جہاں خنزیر کی چربی کا مختلف غذاؤں میں بکثرت استعمال ہو رہا ہے، وہاں ان کے برتن کو دھو کر استعمال کرنا چاہیے اور دھونے میں نیت وغیرہ ضروری نہیں۔ اور ایسے ہی دھونے والا خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم، سب برابر ہیں۔ برتن دھونے سے بہرصورت پاک ہوجائے گا۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 23, 2025 @ 05:23صبح
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں