غیر مسلم دھوبی کے دھلے ہوئے کپڑے پہننا

زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0118
سوال

​غیر مسلم دھوبی کے دھلے ہوئے کپڑے پاک ہیں یا نہیں؟ ان کے ساتھ نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

غیر مسلم دھوبی کے دھلے ہوئے کپڑے پاک سمجھنے چاہئیں۔ اور ان کپڑوں میں نماز پڑھنا درست ہے۔ جب تک کہ یہ معلوم نہ ہوجائے کہ اس  نے کسی ناپاک پانی سے کپڑے دھوئے ہیں۔ بلاوجہ شبہ کرنا درست نہیں۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 21, 2025 @ 05:43شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں