امام کی نماز فاسد ہونے سے مقتدی کی نماز کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0114
سوال

ایک شخص فجر کی نماز میں تشہد میں امام کے ساتھ شامل ہوا۔ امام کے سلام کے بعد وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوگیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ امام کی نماز درست نہ ہوئی تھی تو کیا مسبوق کی نماز بھی ہوئی یا نہیں؟

جواب

مقتدی امام کے ساتھ تشہد میں شریک ہوا اور اس نے دونوں رکعت بعد میں پڑھی ہیں، لیکن امام کی نماز درست نہ ہونے کی صورت میں مسبوق کی نماز بھی درست نہ ہوئی۔ اس کا اعادہ ضروری ہے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 18, 2025 @ 06:46شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں