سوالیہ انداز میں بیوی کو ماں کہنے سے طلاق کا حکم

زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0113
سوال

​ایک شخص کی اپنی اہلیہ سے کسی مسئلے پر بحث ہوئی۔ اہلیہ نے گفتگو میں کچھ سخت الفاظ استعمال کیے، جس پر اس کے خاوند نے کہا کہ: ’’تو میری بیوی ہے یا ماں؟‘‘ تو ان الفاظ کے استعمال کرنے سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟​

جواب

​یہ الفاظ: ’’تو میری بیوی ہے یا ماں؟‘‘ سوالیہ طریقے پر استعمال ہوئے ہیں۔ اور ان سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔​​

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 18, 2025 @ 06:34شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں