مسبوق کا غلطی سے امام کے ساتھ سلام پھیرنا

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0112
سوال

مسبوق (جو پہلی رکعت کے بعد امام کے ساتھ نماز میں شامل ہوا) نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا، لیکن فوری اس کو یاد آگیا کہ اس کے ذمے ابھی کچھ رکعتیں باقی ہیں۔ چناں چہ اس نے کھڑے ہوکر بقیہ رکعتیں مکمل کیں، اور سلام پھیرا۔ کیا اس طرح اس کی نماز درست ہوئی؟

جواب

بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرنے سے مسبوق کی نماز فاسد نہیں ہوتی۔ البتہ سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے، اس لیے بقیہ رکعتیں مکمل کرنے کے بعد سجدہ سہو کرے گا۔ بصورتِ دیگر نماز کا اعادہ کرنا پڑے گا۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 18, 2025 @ 06:12شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں