حالتِ احرام میں موذی جانوروں کو مارنا

زمره
حج و عمرہ
فتوی نمبر
0111
سوال

​ محرِم کے لیے احرام کی حالت میں کون کون سے موذی جانوروں کو مارنا جائز ہے؟ اور کیا موذی جانوروں کو ان کے حملے سے قبل بھی مار سکتا ہے یا نہیں؟ زید کی حالتِ احرام میں بچھو پر نظر پڑی۔ بچھو حملہ آور نہیں ہوا، لیکن زید نے بچھو کو مار ڈالا تو کیا ایسی حالت میں زید مجرم ہے یا نہیں؟ اور بصورتِ جرم اس پر کتنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا؟

جواب

درجِ ذیل جانوروں کو محرم ان کے حملے سے قبل بھی مار سکتا ہے: سانپ، بچھو، چیل، کاٹنے والا کتا، چوہا، مچھر، پسو، چیچڑی۔ لہٰذا بچھو کے مارنے سے زید پر کوئی کفارہ یا جزا لازم نہیں۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 18, 2025 @ 05:52شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں