زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0109
سوال
ایک عورت نے اپنے شوہر سے حق مہر کا مطالبہ کیا۔ شوہر نے جواب میں کہا کہ: ’’جب میرا نکاح تمہارے ساتھ ہوا تھا، اس وقت بھی میری نیت میں خلل تھا کہ تمہارا مہر نہیں دوں گا۔ خواہ تم معاف کرویا نہ کرو‘‘ ۔ عورت بھی مہر معاف کرنا نہیں چاہتی، جب کہ زوجین سے کئی بچے پیدا ہوچکے ہیں۔ کیا یہ نکاح شرعاً درست ہے اور کیا شوہر کا انکار شرعاً درست ہے؟
جواب
عورت کا اپنے شوہر سے حق مہر کا مطالبہ کرنا درست ہے۔ اور یہ اس کا حق ہے۔ اور شوہر کا یہ کہنا کہ میری نیت مہر دینے کی نہ تھی۔ اور میں مہر نہیں دوں گا، غلط ہے۔ البتہ اس تمام عمل سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ خاوند گناہ گار ہے۔ اور مہر کی ادائیگی اس پر لازم ہے۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 15, 2025 @ 06:16شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں