زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0105
سوال
عمر نے اپنے گھر سے کسی ایسے شہر کا سفر کیا جہاں جانے کے دو راستے ہیں: ایک راستہ ساٹھ کلومیٹر ہے، یعنی شرعی مسافت سے کم ہے، جب کہ دوسرے راستے کی مسافت (80 کلومیٹر) ہے، جو شرعی مسافت سے زیادہ ہے۔ اور عمر نے کسی وجہ سے طویل راستے سے سفر کیا، تو کیا ایسی صورت میں وہ شرعی طور پر مسافر ہوگا یا نہیں؟
جواب
سفر میں جس راستے کو اختیار کیا جائے، اسی کی مسافت کا اعتبار ہوگا۔ چناں چہ اگر عمر نے وہ راستہ اختیار کیا ہے جو (77 کلومیٹر) سے زیادہ ہے تو مسافر ہوجائے گا۔ اگرچہ اس شہر میں جانے کے لیے دوسرا راستہ شرعی مسافت سے کم ہی کیوں نہ ہو۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 10, 2025 @ 06:03شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں