عورت کا اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ سفر حج

زمره
حج و عمرہ
فتوی نمبر
0098
سوال

​میں، میری بہن اور میری بیوی حج پر جانا چاہتے ہیں۔ میری بیوی کی بہن یعنی میری سالی بھی ہمارے ساتھ گروپ میں حج کرنا چاہتی ہیں۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے؟ ان کے ساتھ کوئی محرم جانے کے لیے میسر نہیں ہے۔

جواب

​اگر خاتون پر حج فرض ہوگیا ہے اور وہ بڑی عمر کی ہوں تو دینی لحاظ سے باشعور، باکردار اور قابل اعتماد گروپ کے ساتھ سفر حج کر سکتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​

مقام
راولپنڈی
تاریخ اور وقت
اگست 06, 2025 @ 05:46شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں