زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0148
سوال
میں جب گاڑی میں سفر کرتا ہوں، تو اکثر گاڑی والے گاڑی نہیں روکتے اور نماز قضا ہونے کا خدشہ رہتا ہے، تو کیا چلتی گاڑی میں بیٹھے ہوئے نماز ادا کر سکتے ہیں؟
جواب
فرض نماز کے لیے قبلہ رخ ہونا، قیام، رکوع اور دو سجدے ضروری ہیں۔ اگر ریل گاڑی یا بس میں یہ شرائط پوری ہوسکیں، تو نماز درست ہے، خواہ سہارا لے کر ہی قیام کرنا پڑے۔ لیکن اگر ان شرائط پر عمل ممکن نہ ہو تو اس حالت میں پڑھی ہوئی فرض نماز ادا نہیں ہوگی۔ ایسی صورت میں، جہاں گاڑی نہ رکے اور نماز کا وقت نکل رہا ہو تو وقتی طور پر نماز کی ادائیگی تَشَبُّہ بِالمُصَلِّین (نمازیوں کے ساتھ مُشَابَہَت) کے طور پر ادا کر لیں اور بعد میں اس کی قضا ضروری ہے۔
مقام
ڈیرہ اسماعیل خان
تاریخ اور وقت
فروری 19, 2025 @ 12:59شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
