روزہ رکھ کر بیرونِ ملک سفر کرنے کی صورت میں افطار کس ملک کے وقت کے مطابق کیا جائے؟

زمره
روزہ و اعتکاف
فتوی نمبر
0274
سوال

مجھے اکثر پاکستان اور یوکے کے درمیان سفر کرنا ہوتا ہے۔ اگر صبح 8 بجے لاہور سے چلتا ہوں، تو لندن شام 5 بجے پہنچوں گا۔ اور روزہ افطار ہونے میں قریباً 3 گھنٹے رہتے ہوں گے۔ ایسے میں افطار کس ملک کے وقت کے مطابق ہوگا؟

جواب

ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کرنے والا شخص اسی ملک کے اعتبار سے روزہ افطار کرے گا، جہاں وہ غروب آفتاب کے وقت موجود ہو، لہذا لندن میں جس وقت سورج غروب ہو، اس وقت روزہ افطار کیا جائے۔

مقام
لندن
تاریخ اور وقت
فروری 29, 2024 @ 05:41شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں