سرمایہ کی گرتی قدر کو محفوظ بنانے کا طریقہ کار

زمره
بیوع (خرید وفروخت)
سوال

اگر کوئی شخص خود کاروبار کرنے کا اہل نہ ہو،،، اور اپنا سرمایہ کسی کے حوالے کرنے سے خائف ہو،،، تو وہ فی زمانہ اپنے مال کی تیزی سے گرتی قدر کو،،، تھوڑا سا ہی سہی،،،، روکنے کے لیے کیا کرے؟
 

 

جواب

الجواب وباللہ التوفیق
مذکورہ شخص اپنی مالی سوجھ بوجھ کے مطابق اور مستند اور قابل اعتماد افراد کے مشورے سے درج ذیل میں سے کسی تجویز کو از روئے شریعت اختیار کرسکتا ہے۔
(1) اپنی مالی حیثیت کے پیش نظر خود کوئی کام یا کاروبار شروع کرے، کیونکہ مال کی قدر کی حفاظت اور اس میں اضافہ بغیر کسی مفید محنت کے ممکن نہیں ہے ، اس لیے خود پر اعتماد کر کے جائز معاشی سرگرمی شروع کرنے کی ہمت کرنی چاہیے، 
(2) اگر اس طرف رجحان نہ بنے تو معاشی سمجھ رکھنے والے کسی باصلاحیت اور قابل اعتبار فرد کو نفع و نقصان میں شراکت کے اصول پر کام کیلئے اپنی رقم دے، یا کسی جاری جائز کاروبار میں پیسے لگائے، اور دونوں صورتوں میں منافع ہونے کی صورت میں اس کی فیصدی شرح متعین کر لی جائے اور تمام معاملات کو باقاعدہ تحریری معاہدہ کی شکل دی جائے اور اس کو رجسٹرڈ کرالیا جائے۔
(3) اگر مذکورہ بالا صورتوں کے حوالے سے اطمینان نہ ہو تو روپے کی گرتی قدر کی حفاظت کے لئے سونا خرید کر بھی رکھا جا سکتا ہے، جو کہ اصلِ زر ہے ۔ والله أعلم بالصواب

مقام
جدہ
تاریخ اور وقت
اگست 22, 2024 @ 02:33شام