زمره
قربانی
سوال
ہم نے ایک جانور عقیقے کے لیے چھوڑا ہوا ہے، اب ہمارا ارادہ ہے کہ اس کے حصے ڈال لیں اور اس سے جو پیسے آئیں گے ان پیسوں سے دوسرا جانور خرید لیں گے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب
الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً
عقیقہ کرنا چونکہ مستحب ہے واجب نہیں ہے، لہذا جانور متعین و مختص کرنے سے متعین نہیں ہوتا، اس جانور کو بیچ کر دوسرا کم قیمت والا جانور خرید کر باقی رقم استعمال کی جا سکتی ہے، صورت مسئولہ میں عقیقہ کے لیے متعین جانور کی قربانی جائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
مقام
وھاڑی
تاریخ اور وقت
جولائی 10, 2025 @ 03:30شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں