طلاق بائن کے بعد رجوع کا طریقہ

زمره
نکاح و طلاق
سوال
​میری بھانجی کو اس کے شوہر نے ان الفاظ کے ساتھ میسج کیا "تم کو اپنی بیوی معاہدے کے طور پر تعلق ختم ہونے کا اعلان کرتا ہوں، تمہیں جلد ہی کاغذات مل جائیں گے" اور اس کے چار ماہ بعد شوہر نے رجوع کیا۔ کیا اس کا نکاح برقرار ہے؟​
جواب
​الجواب حامداً و مصلیاً و مسلماً​​سوال میں مذکورہ الفاظ طلاقِ بائن کا حکم رکھتے ہیں، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں سائل کی بھانجی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنے شوہر کی زوجیت سے خارج ہوچکی ہے۔ اب دونوں شرعی طور پر تجدید نکاح کے بغیر ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔​​تجدید نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ زوجین باہم رضامندی سے کم از کم دو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے تعین کے ساتھ دوبارہ نکاح کریں۔ دوبارہ نکاح کی صورت میں شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہ جائے گا۔​​فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب​​
مقام
حسن ابدال
تاریخ اور وقت
جولائی 23, 2025 @ 06:23صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں