زمره
حج و عمرہ
سوال
ِایک شخص حج کے اِحرام کی نیت سے احرام کی چادریں زیب تن کرتا ہے اور حالت احرام میں ان دونوں چادورں کو یا کسی ایک کو تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آجائے تو کیا ان چادروں کو جنہیں احرام کی نیت کے وقت باندھا تھا، تبدیل کر سکتا ہے یا نہیں؟۔
جواب
اِحرام در اصل اپنے آپ پر اس چیز کو لازم کر لینے کا نام ہے کہ حج اور عمرہ کے مخصوص محرمات کے قریب نہیں جائے گا (جیسے سلائی والا کپڑا پہننا، خوشبو لگانا، شکار کرنا وغیرہ) جس کا آغاز حج اور عمرہ کی نیت سے تلبیہ (لبیک اللہم لبیک) کہنے کے ساتھ ہوتا ہے۔ بغیر سلائی کپڑے پہننا احرام کا ایک حکم ہے، آج کل ہمارے عرف میں ان چادروں کو بھی احرام کہتے ہیں، محرم اگر نیتِ احرام کے وقت زیب تن کی ہوئی چادروں کو تبدیل کرے تو کچھ حرج نہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
اگست 18, 2025 @ 04:50شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں