تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد بھی بیوی اور شوہر نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0018
سوال

​ہمارے ایک دوست ہیں، اُنہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے، اُس کا کہنا ہے 3 مرتبہ زیادہ طلاق کا لفظ دہراتے ہوئے اس  نے بیوی کو طلاق دے دی ہے، مگر کُچھ دنوں بعد میان بیوی دونوں پشیمان ہوئے اور اُنہوں نے آپس میں رہنے کا فیصلہ کر کے ساتھ رہنا شروع کردیا ہے، کیا طلاق واقع ہو چکی ہے؟ طلاق واقع ہونے کے بعد اُن کا ساتھ رہنا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں طلاق مغلظہ واقع ہو گئی ہے۔ اب اس کے بعد دونوں کا آپس میں اکٹھے رہنا گناہ کبیرہ ہے۔ دونوں توبہ و استغفار کریں۔ بیوی شوہر سے علیحدگی اختیار کر کے عدت گزارنے کے بعد والدین کے ہاں چلی جاۓ۔  
واللہ اعلم بالصواب

مقام
کراچی
تاریخ اور وقت
جنوری 08, 2024 @ 07:24شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں