بغیر اطلاع اور اجازت کے وڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

زمره
حقوق و آداب معاشرت
فتوی نمبر
0024
سوال

بغیر اطلاع اور اجازت کے ویڈیو کال کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ جبکہ ویڈیو کال آن ہوتے ہی بندہ کسی غیر کے گھر میں گھس جاتا ہے، تو بغیر اذن کے وڈیو کال کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

جس صاحب کے پاس ویڈیو کال آئے، وہ باخبر ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو کال ہے، جس کے رد وقبول، دونوں کا وہ مجاز ہے، اس کو اٹنڈ (وصول) کرنا، اپنی مرضی سے دوسرے کو اپنے ماحول سے باخبر کرنے کی اجازت ہے، نیز یہ بھی گنجائش ہوتی ہے کہ وہ کیمرہ بند کرکے، مثلا کیمرہ کے سامنے ہاتھ رکھ کر اس کو اٹنڈ کرے، جس سے اس کی رازداری محفوظ رہ سکتی ہے، اس لیے صورت مسئولہ، بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے والے مسئلہ سے مختلف ہے۔
واللہ اعلم بالصواب

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 06, 2024 @ 12:24شام