معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں نوجوانوں کا کردار اور ان کی ذمہ داریاں

معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں نوجوانوں کا کردار اور ان کی ذمہ داریاں
تفصیل

مورخہ 14 فروری 2025ء بروز جمعۃ المبارک رحیمیہ انسٹی ٹیوٹ آف قرآنک سائنسز(ٹرسٹ) لاہور، کراچی کیمپس کے زیر اہتمام زونل آفس کیماڑی کراچی میں ایک پروقار دعوتی سیمینار بعننوان "معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں نوجوانوں کا کردار اور ان کی ذمہ داریاں" منعقد ہوا- سیمینار کے مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد مختار حسن (صدر انتظامیہ ادارہ رحیمیہ پاکستان) اور مہمان اعزازی انجینئر جان محمد گدارو (کوآرڈینیٹر ادارہ رحیمیہ لوئر سندھ) تھے- 

سیمینار کی صدارت جناب ملک عمران  فرما رہے تھے جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر نے انجام دیے، سیمینار کا باقاعدہ آغاز حافظ سعد بشیرکی تلاوت قرآن پاک سے ہوا-

سیمینار کے مہمان اعزای انجینیئر جان محمد گدارو (کوآرڈینیٹر ادارہ رحیمیہ لوئر سندھ) نے ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کا تعارف شرکاء کے سامنے پیش کیا-  ادارہ رحیمیہ کی تاریخ ،اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ " ادارہ رحیمیہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے مختلف  کیمپسز کے ذریعے ہر طرح کی فرقہ واریت اور تقسیم سے بالاتر ہوکر نوجوانوں میں دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات کا اور دین بطور سسٹم کے شعور بیدارکررہا ہے- اورنوجوانوں کو سوسائٹی کا ایک موئثرفرد بنا رہا ہے اور ان میں لیڈر شپ کی صلاحیت پیدا کر رہا ہے ۔"  

اس کے بعد سیمینار کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی مولانا مفتی محمد مختار حسن (صدر انتظامیہ ادارہ رحیمیہ پاکستان) نے فرمایا کے اللہ تعالیٰ نے انسان کو جامع الصفات پیدا کیا ہے کائنات میں تمام مخلوقات کے برعکس انسان واحد مخلوق ہے جس کے اندر ارضی و سماوی دونوں خصو صیات موجود ہیں-  انسان اجتماع بنا کر رہتا ہے اگر اجتماع درست ہو گا تو اس کا اچھا اثر اس پر پڑے گا اور اگر اجتماع برا ہو گا تو اس کا برا اثر انسان پر پڑے گا، جس کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا پوتا ہے- اجتماع کی بقاء کے لیے نظام کی ضرورت ہوتی ہے اور نظام بنتا ہے باشعور نوجوانوں سے جو معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں، اور نظام کے تمام بنیادی ادارے ماشرے کے بنیادی یونٹ خاندان کی  تعمیر و ترقی کے لیے بنائے جاتے ہیں جس سے صالح معاشرہ وقوع پزیر ہوتا ہے- آپ نے مزید فرمایا کہ آج ضرورت ہے کہ انسان اپنے منصبِ انسانیت کو سمجھے اور اس کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کا شعور حاصل کرے"- 

سیمینار میں کثیر تعداد میں نوجوان طلباء، اساتذہ، پروفیسرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوب ذوق و شوق اور نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کی- سیمینار کے آخر میں مہمانِ خصوصی مولانا مفتی مختار حسن صاحب نے اپنے دعائیہ کلمات کے ساتھ  اس سے سیمینار کی تکمیل فرمائی-

رپورٹ: محمد فیضان اسلم، کیماڑی

مقام
کیماڑی، کراچی
تاریخ اور وقت
فروری 14, 2025 @ 08:00شام