تقریبِ افتتاح صحیح بخاری شریف و عید ملن

تقریبِ افتتاح صحیح بخاری شریف و عید ملن
تفصیل

مورخہ 13 شوال المکرم 1443ھ / 15 مئی 2022ء بروز اتوار کو ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ادارہ میں دورۂ حدیث شریف کے طلباء کا صحیح بخاری شریف کا پہلا سبق ہوا۔ اس سلسلے میں ادارہ رحیمیہ میں ”تقریبِ افتتاح صحیح بخاری شریف“  منعقد ہوئی۔ نیز ادارہ کی جانب سے اس موقع پر عید ملن کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، پھر نعت اور اس کے بعد سب سے پہلے حضرت مولانا مفتی محمد مختار حسن مدظلہ (ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ) نے عید ملن کے حوالے سے گفتگو کی ، جس کا موضوع ”اجتماعی مسرت کے لیے سماجی استحکام کی اہمیت“ تھا۔ ان کے بعد حضرت مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی مدظلہ (صدر ادارہ) نے ”فہمِ حدیث میں ولی اللّٰہی جماعت  کا اسلوب“ کے موضوع پر خطاب ارشاد فرمایا۔ تقریب کے آخر میں حضرت اقدس مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہٗ نے دورۂ حدیث شریف کے طلباء کو سبق کا آغاز کراتے ہوئے بخاری شریف کی پہلی حدیث پر جامع اور مفصل خطاب ارشاد فرمایا۔ 
اس تقریب میں کثیر تعداد میں علماء، نوجوان طلباء، پروفیسرز، ڈاکٹرز، و کلا اور دیگر شعبہ ہائے  زندگی سے تعلق رکھنے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں حضرت مولانا مفتی عبدالقدیر (ناظمِ تعلیمات ادارہ)، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد ناصر (جھنگ)، حضرت مولانا قاضی محمد یوسف (حسن ابدال)، حضرت مولانا ڈاکٹر تاج افسر (اسلام آباد)، حضرت مولانا عبد اللہ عابد سندھی (شکار پور) اور مولانا عبدالرحیم طاہر (ہارون آباد) و دیگر حضرات شامل تھے ۔ 
تقریب کے آخر میں حضرت اقدس مدظلہ نے دعا فرمائی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کی تواضع کی گئی ۔ 
مندرجہ بالا تمام خطابات ادارے کے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے سنے جاسکتے ہیں۔ 

منجانب: رحیمیہ میڈیا

مقام
ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور
تاریخ اور وقت
مئی 15, 2022 @ 12:00شام