تقریب تکمیل قرآن حکیم

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور میں نمازِ تراویح میں 

*تکمیلِ قرآنِ حکیم*

 

مؤرخہ 26 رمضان المبارک 1443ھ (ستائیس ویں شب) / 29 اپریل 2022ء کو ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور میں تراویح میں پڑھئے گئے قرآن حکیم کی تکمیل ہوئی۔ حسبِ سابق اس سال بھی حضرت مولانا مفتی عبدالقدیر صاحب (ناظمِ تعلیمات ادارہ رحیمیہ) نے تراویح میں قرآن حکیم سنایا۔ قرآن حکیم مکمل ہونے پر تراویح کے بعد حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی (ناظمِ اعلیٰ ادارہ و مسند نشین سلسلہ عالیہ رحیمیہ رائے پور) نے پُرسوز انداز میں اجتماعی دعا کروائی۔ 

 

دعا کے فوری بعد حسبِ معمول مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمٰن مدظلہ نے تراویح میں پڑھے گئے قرآن حکیم کے حصے کا مختصر تفسیری خلاصہ بیان فرمایا۔اختتامی تقریب میں ایک بڑی تعداد میں ملک بھر سے آئے ہوئے احباب نے شرکت کی۔اس کے بعد حضرت اقدس مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ نے تفصیلی خطاب فرمایا اور آپ کی دعا سے اس نشست کا اختتام ہوا۔

 

 *منجانب: رحیمیہ میڈیا*