سیرت کانفرنس خیر پور میڈیکل کالج، خیر پور سندھ

سیرت کانفرنس خیر پور میڈیکل کالج، خیر پور سندھ
تفصیل

مورخہ 12 اکتوبر 2022ء کو خیرپور میڈیکل کالج کے زیراہتمام سیرت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کی صدارت کالج کی وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کلثوم آزاد لاشاری نے کی۔ ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ معصومی (ممبر مرکزی مجلس شوریٰ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور) کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان خوش نصیب ہیں جو ہم دونوں جہانوں کے سردار حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے امتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے امن، محبت اور اخوت کا درس دیا۔ ہمیں چاییے کہ ان کے بتائے ہوئے راستے کو اختیار کریں اور نبی کریم صﷺ کی اجتماعی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ اسی سے دنیاوی اور اخروی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کو معلم بنا کر بھیجا گیا، جنہوں نے اپنے قول و فعل میں مطابقت پیدا کرتے ہوئے عملی کاوشوں سے دنیا کو پرامن اور مہذب معاشرے کے قیام کا درس دیا۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ ہمیں چاہیے کہ رسول اللہ ﷺ کے قول و فعل کی مکمل پیروی کریں، رسول اللہ ﷺ جیسی ہمہ گیر شخصیت کے نزول کا مقصد معاشرے کی اجتماعی اخلاقیات کو درست کرنا تھا۔ اسی طرح ایک مثبت سماج کی تکمیل ممکن ہوگی۔ رسول اللہ ﷺ کے اسوہ پر عمل سے ہی عالم انسانیت کی بقا ممکن ہے۔

طلبہ کو نماز قائم کرنے، سچ بولنے اور بڑوں کے احترام کرنے کی ترغیب بھی دی۔

کانفرنس میں کراچی سے ڈاکٹر معراج الہدیٰ ،کالج کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد پھلپوٹو، ڈاکٹر بشریٰ رامیجو سمیت فکیلٹی ممبران، طلبہ اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

پریس ترجمان پی آر او آفس خیرپور میڈیکل کالج

مقام
خیر پور میڈیکل کالج، خیر پور سندھ
تاریخ اور وقت
اکتوبر 12, 2022 @ 11:00صبح