سماجی تبدیلی کے لئے سیرۃ النبی ﷺ کا انقلابی کردار

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور زون نواب شاہ کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2022ء کو  "سماجی تبدیلی کے لئے سیرۃ النبی ﷺ کا انقلابی کردار " کے عنوان پر ایک سیمینار سکرنڈ شہرمنعقد ہوا۔  

اس سیمینار کی صدارت شاہ نواز گدارو  نے کی۔ جب کہ مہمانِ خصوصی  ممبر ایڈوائزری بورڈ ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ پروفیسرامجد علی آرائیں تھے ۔
 سیمینار کا  آغاز 5:00  بجے شام کو تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ پروفیسر اللہ نواز پرھیاڑ نے ادارہ رحیمیہ کا تعارف حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ بعد ازاں ناظم اجلاس نے مہمان خصوصی پروفیسر امجد علی آرائیں صاحب کو دعوت دی، آپ نے موضوع پر جامع اور مؤثر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا،"انبیاء کرام علیہم السلام کی بعثت کا بنیادی مقصد انسانی معاشرہ میں امن اور معاشی خوشحالی پیدا کرکے انسانیت کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرنا ھے چنانچہ اس سلسلہ میں تمام انبیاء کی جدوجہد ہمارے سامنے ہے۔

آنحضرت ﷺ پر پہلی وحی کا تعلق بھی اس دور کی طاغوتی قوتوں کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے ہے۔

پھر وحی الہی کی روشنی میں آپ کی جدوجہد کے باعث پہلے عرب میں بعد میں کل دنیا میں ایک عظیم الشان انقلاب برپا ہوا جس نے پوری انسانیت کو امن اور معاشی خوشحالی مہیا کی۔ اس لئے آج ہمارے نوجوان کو چاہیے کہ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ اور آپ کی جماعت صحابہ کے کردار و عمل کا مطالعہ کرکے اپنے دور کے استحصالی نظام سے انسانیت کو آزادی دلائے۔
آخر میں ناظم اجلاس نے مہمان خصوصی اور دیگر مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

شرکاء کی سیمینار میں دلچسپی قابل دید تھی ۔ 

رپورٹ : نیک محمد مگسی (نوابشاہ)