تفصیل
ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور کے العزیز بلاک میں 2001ء سے قائم ”رحیمیہ بُک شاپ“ کی توسیع اور ترتیبِ نو کے بعد اسے ادارے کے القادر بلاک میں منتقل کردیا گیا ہے۔
مؤرخہ 13 رجب 1442ھ مطابق 26 فروری 2021ء بروز جمعۃ المبارک کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے ”القادر بلاک“ میں نئی ”رحیمیہ بُک شاپ“ کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ (ناظم اعلیٰ ادارہ رحیمیہ) نے بُک شاپ کا افتتاح فرمایا اور دعا فرمائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحمان راؤ (ناظم مالیات ادارہ)، مولانا محمد عباس شاد (ناظم رحیمیہ مطبوعات)، جناب انیس احمد سجاد ایڈووکیٹ (ایڈمنسٹریٹر ادارہ مین کیمپس)، حافظ محمد شفیق (ناظم دفتر مین کیمپس) اور سابق اکاؤنٹنٹ جنرل ریوینیو حافظ محمد طاہر کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں شرکاء تقریب کی خاطر تواضع کی گئی۔
”رحیمیہ بُک شاپ“ میں اسلام کے فکر و فلسفہ اور سیاسی، معاشی افکار کی نمائندہ مطبوعات اور دیگر متنوع موضوعات پر کتب دستیاب ہیں۔ بالخصوص رحیمیہ مطبوعات، شاہ ولی اللہ میڈیا فاؤنڈیشن اورادارہ عزم کی تمام مطبوعات بُک شاپ سے بارعایت حاصل کی جاسکتی ہیں۔
رپورٹ: نفیس مبارک ہمدانی، لاہور
ایڈریس رحیمیہ بُک شاپ
ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور (القادر بلاک)، 33/A کوئینز روڈ، شاہراہِ فاطمہ جناح، لاہور
فون نمبرز :
0321-6455369
0092-42-36307714
0092-42-36369089