وطن عزیز کے اجتماعی مسائل اور ان کا حل قرآنی تعلیمات کی روشنی میں

وطن عزیز کے اجتماعی مسائل اور ان کا حل قرآنی تعلیمات کی روشنی میں
تفصیل

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کی پاکپتن شاخ کے زیرِ انتظام مورخہ 5 مارچ 2023 ء بروز اتوار کینال ریسٹ ہاؤس ہال پاکپتن میں ایک شعوری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی (صدر ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ) تھے۔ مہمانِ اعزازی ڈاکٹر عتیق الرحمن راؤ تھے۔ جناب حیدر سجاد کی زیرِ صدارت ہونے والے اس سیمینار میں نظامت کے فرائض جناب شاہد محمود نے ادا کئے۔ تلاوتِ قرآنِ حکیم کی سعادت حافظ صابر نے حاصل کی جب کہ حمیر حسن نے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔

سیمینار کے آغاز میں ناظم اجلاس نے مہمان شخصیات اور موضوع کا مختصر تعارف حاضرین کے سامنے  بیان کیا۔ مہمانِ خصوصی نے سیمینار کے موضوع،"وطن عزیز کے اجتماعی مسائل اور ان کا حل قرآنی تعلیمات کی روشنی میں" پر راہنمائی کرتے ہوئے فرمایا،"  پیشِ نظر موضوع میں ہمیں اپنے اور  دنیا کے حالات کا جائزہ لینا ہے- اور دیکھنا ہے کہ آج  یہ ملک، پاکستان، کیسے  تباہی اور بربادی کےکنارے تک پہنچ گیا؟ اقوام پر تباہی اور غلامی ان کے اپنے قائم کئے گئے نظاموں کی وجہ سے ہی آتی ہے۔ اگر نظام میں تنگ نظری اور تفریق موجود ہوگی تو اس کے نتائج بھی اسی طرح کے نکلیں گے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم اس بات کا بھی ادراک کریں کہ مذہب اسلام اس سلسلے میں ہماری کیا راہنمائی کرتا ہے۔ حضور ﷺ کے دور میں بھی قیصروکسریٰ کے ظالمانہ نظام رائج تھے۔ آپﷺ نے اس کے مقابلہ میں شعوری جدوجہد فرمائی اور صحابہ کرام کی صالح اجتماعیت تیار کر کے ریاستِ مدینہ کی بنیاد رکھی۔ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انسانیت دوستی کی اساس پر معاشرتی تشکیل کے لئے اجتماعیت تیار کریں۔"

سیمینار میں مقامی طلباء نے شرکت کی اور دل جمعی کے ساتھ سیمینار کے موضوع کو سنا اور سراہا۔

رپورٹ: محمد اسلم (پاکپتن)

مقام
کینال ریسٹ ہاؤس ہال پاکپتن
تاریخ اور وقت
مارچ 05, 2023 @ 04:25شام