علی لاء کالج رحیم یار خان میں مورخہ 7 مئی 2024ء بروز منگل رات 8 بجے دعوتی سیمینار بعنوان " پاکستان میں معاشرتی استحکام کےلیے سماجی جدوجہد کی ضرورت و اہمیت" منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد مختار حسن (ڈائریکٹر ایڈمن، ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور) اور مہمان اعزازی ڈاکٹر راؤ عبد الرحمان (ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ رحیمیہ) تھے
آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عابد مکی صاحب کو حاصل ہوئی۔
سیمینار کی صدارت محترم غلام مرتضیٰ صاحب نے اور نظامت کے فرائض جناب ناصر محمود صاحب نے ادا کیے
سیمینار میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد مختار حسن صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا،"موجودہ مسائل کا حل اس نظام میں ممکن نہیں ہے۔ ملک کو درپیش مسائل کا حل ایک ایسے نظام میں ہے جو خود مختار ہو اور دین اسلام کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہو۔"
مہمان خصوصی نے تاریخی تسلسل کی ضرورت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
سیمینار کا اختتام حضرت مفتی عبد الخالق آزاد دامت برکاتھم ( مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور و ڈائریکٹر جنرل ادارہ رحیمیہ) کی دعا سے ہوا
بعد میں ناظمِ اجلاس نے مہمانوں اور شرکاء اجلاس اور خصوصی طور پر علی لاء کالج کے پرنسپل جناب ہروفیسر رفیق لغاری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پروگرام کےلیے جگہ فراہم کی, بعد میں مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
رپورٹ :اجمل قاسمی (رحیم یارخان)