معاشرتی ابتری اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے

معاشرتی ابتری اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے
تفصیل

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام ''قومی کانفرنس برائے تحقیقِ تعلیم" 28 نومبر2023ء بروز منگل پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور کے ڈائریکٹر جنرل مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری صاحب نے "معاشرتی ابتری اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ "تعلیم قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، 1947ء سے پاکستان کی قومی تعلیمی پالیسیاں آزادی سے تشکیل نہیں پا رہیں۔ جامعات کا کام علوم کی تخلیق ہے تاہم نوآبادیاتی تعلیمی نظام ہونے کی بناء پر معاشرے کا ہر شعبہ زوال پذیر ہے۔"

آپ کا مزید کہنا تھا کہ "اعلیٰ تعلیمی اداروں کے علمی و تحقیقی حالات باعث تشویش ہیں، پاکستان کے نظامِ تعلیم کو قومی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ آزاد تعلیمی ڈھانچہ سے قومی شعور پیدا ہوگا اور اس شعور کی بناء پر ہم پاکستان کو زوال سے نکال سکتے ہیں۔ حکومتوں کے پاس ملک کے اعلیٰ تعلیم اور باصلاحیت نوجوانوں کو وطن میں ہی بہترین مواقع میسر کرنے کی کوئی ٹھوس حکمت عملی اور پالیسی نہیں ہے۔" انھوں نے کہا کہ تعلیم  برائے سند اور برائے نوکری کے تصور سے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں تعلیم کی بنیاد پر معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے سوچنا ہوگا۔"

کانفرنس سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر عالم سعید، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر طارق محمود، کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر شاہد فاروق، ڈین یو ایم ٹی ڈاکٹر ممتاز اختر ،ڈین لاہور کالج ڈاکٹر محمد افضل،  یو نیورسٹی آف ہوم اکنامکس سے ڈاکٹر محمد اکمل سومرو  اور سابق ڈین ڈاکٹر رفاقت علی اکبر نے بھی خطاب کیا۔

رپورٹ محمد اکمل سومرو، لاہور

مقام
پنجاب یونیورسٹی، لاہور
تاریخ اور وقت
نومبر 28, 2023 @ 10:00صبح