استحکام پاکستان : درپیش چیلنجز اور ان کا حل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں

مورخہ 11 نومبر2021 ء بمطابق 6 ربیع الآخر1443ھ بروز جمعرات کو مسند نشیں خانقاہ عالیہ رحیمیہ قادریہ رائے پور حضرت شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری ہمراہ مولانا مفتی محمد مختار حسن (ڈائریکٹر ایڈمن) مختصر دورے پر اوکاڑہ پہنچے۔
 نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد ڈیجیٹل لائبریری اوکاڑہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا موضوع "استحکام پاکستان : درپیش چیلنجز اور ان کا حل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں" تھا۔ حضرت اقدس نے اس موضوع پر راہنمائی دیتے ہوئے فرمایا،" 

کسی بھی معاشرے کے استحکام کیلییے تین بنیادی امور کا ہونا ضروری ہے
1 امن و امان کی بہتر صورتحال

2 معاشرتی خُوشحالی
3 مضبوط پارلیمنٹ جو معاشرے کی فلاح و ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کرے."

سیمینار میں کالج و یونیورسٹی کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور ایگریکلچرل یونیورسٹی اوکاڑہ  کے طلباء بھی  شامل ہیں۔  سیمینار کے آخر میں حضرت اقدس نے اختتامی دعا فرمائی اور نماز عصر ادا کرنے کے بعد بوریوالہ کے سفر کے لیے روانہ ہو گئے۔

رپورٹ: آصف حسین،(ساہیوال)