بین الاقوامی کتب میلہ

پاک چائنہ سینٹر میں IBOOK 20025 کے عنوان سے کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ادارہ ، تین مختلف کمپنیوں جس میں ,IBooX Industree اور MOD Consultancy کا جوائنٹونچر ہے جو کتابوں کی نمائش کے حوالے سے قائم کیا گیا ہے۔ ادارہ کی جانب سے طارق صدیق صاحب بطور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر تھے۔

شیڈول کے مطابق اس پروگرام کا انعقاد 10 تا 12 مئی 2025 کو ہونا تھا، لیکن پاک بھارت جنگ کی وجہ سےاس کے انعقاد کی تاریخ کو تبدیل کرنا پڑا اور یہ نمائش 19 تا 21 ستمبر 2025 کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ اس کتاب میلہ میں ادیب، شعراء،پبلیشررز، پروفیشنلز، اساتذہ، طلباء، ریسرچرز، سول سوسائٹی، بیوروکریٹس، اور سیاست دانوں نے شرکت کی۔

یہ پروگرام مرزا محمد رمضان صاحب کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس کو منظم انداز میں چلانے اور ممکنہ نتائج کے حصول کے لئےتین ٹیمز تشکیل دی گئیں۔انتظامی اُمور کی ذمہ داری راولپنڈی اور اسلام آباد ڈویژن کی تھی۔ ان ٹیمز نے بہت عمدہ انداز میں فرائض انجام دئے۔ برینڈنگ اور اسٹالز پر معلومات کی فراہمی میں نشریات ٹیم نے بھرپور معاونت فراہم کی۔