سیرت نبوی کی روشنی میں تعلیم و تربیت کی اہمیت

سیرت نبوی کی روشنی میں تعلیم و تربیت کی اہمیت
تفصیل

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ ٹرسٹ پشاور کیمپس کے زیر اہتمام بروز جمعتہ المبارک بتاریخ 25 اکتوبر2024ء کو این سی ایس یونیورسٹی سسٹم کے وسیع ہال میں ایک سیمینار بعنوان"سیرت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشنی میں تعلیم و تربیت کی اہمیت" منعقد ہوا۔

سیمینار کی صدارت این سی ایس یونیورسٹی سسٹم کے کیمپس ڈائریکٹر جناب عامر ولید  نے کی سیمینارمیں سٹیج سیکریٹری کے فرائض جناب فقیر عامرنے سر انجام دیئے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی معروف ولی اللہی عالم دین ریکٹر ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور جناب مفتی مولانا محمد مختار حسن تھے۔

سیمینار کا آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا۔ سٹیج سیکٹری جناب فقیر عامر نے ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کاتعارف پیش کیا۔

   مولانا مفتی محمد مختار حسن صاحب نے سیمینار کے موضوع سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں تعلیم و تربیت کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر کتاب قرآن مجید کی آیات کے ساتھ ساتھ مختلف احادیث کے حوالے دیے اور شرکاء کو تعلیم و تربیت کے بنیادی مفہوم سے روشناس کرایا۔ انہوں نے فرمایا کہ تعلیم و تربیت کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ایک بنیادی کردار ادا کرتی ہے یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تھیں کہ جنہوں نے عرب کے بے اب و گیاہ میدانوں میں ایسے ہیرے تراشے جو دنیا کے لئے مشعل راہ بن گئے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ اپنے بارے میں یہ فرماتے ہیں کہ ان کو بکریاں تک چرانی نہ اتی تھی۔ لیکن حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم و تربیت کے نتیجے میں وہ دنیا کے بہترین منتظم حکمران لیڈر بن گئے۔ نیز تعلیم و تربیت و تزکیہ ہی معاشرے کے افراد کو باوقار اورباکردار بناتی ہے، اور اسی کے نتیجے میں معاشرے کے افراد کے مابین حقوق و فرائض کا تعین ہوتا ہے۔ بغیر تعلیم و تربیت کے معاشرے کے مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ اپ نے اس بابت سیرت الرسول پر تفصیلی رہنمائی فرمائی اور اپنے گفتگو کا اختتام چند اہم سوالات شرکاء کے سامنے رکھ کر کیا۔

آخر میں این سی ایس انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس ڈائریکٹر جناب عامر ولید صاحب نے مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد مختار حسن صاحب اور زونل ایڈمنسٹریٹر جناب ذیشان خٹک صاحب کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

 سیمینار میں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
رپورٹ: شہاب الدین بنگش (پشاور)

مقام
این سی ایس یونیورسٹی پشاور
تاریخ اور وقت
اکتوبر 25, 2024 @ 11:00صبح