سماجی تبدیلی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں

3 نومبر 2022ء بروز جمعرات کو ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور اور چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے باہمی اشتراک سے سیرۃ النبی ﷺ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ادارہ رحیمیہ کے ممبر ایڈوائزری بورڈ سید ڈاکٹر لیاقت علی شاہ معصوی تھے۔
 سیمینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر سرمد صابر نے نبھائے۔ جب کے پروگرام کی صدارت ظفر الدین چنہ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ادارے کا تعارف عاشق علی سوھو نے کروایا۔
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پ راہنمائی کرتے ہوئے پروگرام کے مہمانِ خصوصی سید ڈاکٹر لیاقت علی شاہ معصوی صاحب نے فرمایا کہ "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور اس سے راہنمائی لینے کے اعتبار سے پانچ ادوار ہیں۔ پہلا دور بعثت سے پہلے، دوسرا دور مکی دور، تیسرا مدنی دور، چوتھا خلافت راشدہ، پانچواں دور اس کے بعد سے آج تک اور قیامت تک کا دور ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غلبہ دین کا نظریہ اور مقصد لے کر آئے۔ دین کے غلبہ کا مقصد اخلاق اربعہ ( طہارت، اخبات، سماحت اور عدالت) کا غلبہ ہے۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ ان اخلاق پر عمل کیا جائے۔"
 مہمانِ خصوصی نے مزیرراہنمائی کرتے ہوئے فرمایا،" تمام ادیان کی بنیاد ایک ہی ہے۔ آج حالات یہ ہیں کہ سماجی ادارے تباھ حال ہیں اور اخلاقی پستی کا شکار ہیں۔ ان حالات میں ہمیں سیرتِ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کر کے غلبہ دین کے لئے جدوجھد کرنی چاہیے۔ تاکہ ہم اس زوال سے نکلیں۔"
اس پروگرام میں چانڈکا میڈیکل کالج اور بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے منتظمین اور طلبہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے پرنسیپل ڈاکٹر ضمیر حسین سومرو صاحب نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ "سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سماجی حوالے سے پیش کرنا بہت اچھا لگا اور آج ہمارے سماج کو اسی کی ضروت بھی ہے۔" انہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
 

رپورٹ ۔ ڈاکٹر سید احمد شاھ لاڑکانہ