مورخہ 15 تا 16 اکتوبر 2025ء کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ایک کتب میلے کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ معصومی صاحب بھی سکھر سے اسٹال کے وزٹ کے لیے تشریف لائے اور دوستوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس بک فیئر میں چانڈکا میڈیکل کالج اور بینظیر کالج آف نرسنگ لاڑکانہ کے طلبہ و طالبات نے خاص طور پر اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات ڈاکٹرز، انجینئرز، ادیب اور دانش ور احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سیدہ نصرت شاہ صاحبہ نے رحیمیہ بک سٹال کا وزٹ کیا ادارے کی طرف سے ان کو "مقالات معیشت" کتاب بطور گفٹ دی گئی. کتاب کے تعارف کے بعد وائس چانسلر صاحبہ نے کہا کہ "اس کتاب کو ہم یونیورسٹی کی لائبریری میں شامل کریں گے"۔
اسی طرح بینظیر کالج آف نرسنگ کے پرنسپل جناب غلام عباس پنھور صاحب نے بھی ادارہ رحیمیہ بک سٹال کا وزٹ کیا اور انہوں نے کہا کہ "ہماری یونیورسٹی کے طلبہ کو اس طرح کی بکس کی ضرورت ہے ہم آپ سے رابطے میں رہیں گے اور اپ کے ادارے کی کتب اپنی لائبریری کا حصہ بنائیں گے"۔
جناب ڈاکٹر سید لیاقت علی معصومی صاحب نے ادارے کی طرف سے چیف لائبریرین جناب ممتاز علی برڑو صاحب ( اس میلے کے حوالے سے ان کا خاص تعاون رہا) کو حضرت امام عبید اللہ سندھی رحمۃ اللہ علیہ کی شاہکار کتاب "خطبات و مقالات" تحفے کے طور پر دی۔
اس طرح یہ اہم کتب میلہ اپنی تمام تر خوبیوں کے ساتھ اپنی تکمیل کو پہنچا۔
رپورٹ ۔عاشق علی سوھو (لاڑکانہ)
1

2

3

4

5

6

7
