کتاب میلہ اسلام آباد

کتاب میلہ اسلام آباد - ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کی کاوش

اسلام آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر انتظام لوک ورثہ کے مقام پر گیارھواں کتاب میلہ منعقد ہوا۔ کتاب میلے کا آغاز 25نومبر 2025ء کو ہوا اور تین روز جاری رہنے والا یہ میلہ 27نومبر 2025ء کو اختتام پذیر ہوا۔

کتاب میلہ میں ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور کی جانب سے لگایا گیا اسٹال خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں رحیمیہ مطبوعات کی جانب سے سیرت رسول ﷺ ، تفسیر القرآن، معیشت، تاریخ اور دیگر عنوانات پرطبع شدہ کتب شرکاء کی توجہ کا مرکز رہیں۔

مندوبین نے حضرت الامام شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ،حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ اور حضرت مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری کی شائع شدہ کتب میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اسٹال پر مختلف جامعات کے اساتذہ،طلباء، پروفیشنلز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت خواتین کی قابل ذکر تعداد نے بھی کی شرکت کی۔

اہل فکر و دانش نے ادارہ رحیمیہ کی علمی کاوشوں اور مطبوعات کو تعلیم و تدریس سے منسلک احباب کے لئے بالعموم اور سماجی علوم سے متعلق افراد کے لئے بالخصوص نادر ذخیرہ قرار دیا۔

حاضرین نے عصر حاضر کے تناظر میں ادارہ رحیمیہ کی علمی خدمات کو سراہا اور اس قومی ورثے کو نوجوان نسل تک منتقل کرکے تشکیل سماج میں مثبت کردار ادا کرنے کی بابت ادارہ رحیمیہ کے مؤثر، مسلسل اور قابلِ قدر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔​