چھٹی سیرت النبی کانفرنس، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور

چھٹی سیرت النبی کانفرنس، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور
تفصیل

چھٹی سیرت کانفرنس - یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور

 
"رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے سماج، تعلیم و تربیت، تجارت، سیاست، معیشت، عدالت اور بین الاقوامی نظام کا نیا ڈھانچہ پیش کیا." 
"پچھلے تین سو سالوں سے مسلمان زوال کا شکار ہیں. رسول اللہ کے لائے ہوئے نظام کو مغلوبیت اور مغرب کے نظام کو غلبہ حاصل ہے."
" عصر حاضر کا سب سے بڑا چیلنج عالمی سرمایہ دارانہ نظام کا ظلم و ستم اور سوشلزم کے تضادات و مادیت پرستی ہے. اسوہ رسول اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ان سے نجات کی شعوری جدوجہد مسلمان کی ذمہ داری ہے."


ان خیالات کا اظہار ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ لاہور کے ناظم اعلیٰ اور جانشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ قادریہ رائے پور، حضرت اقدس شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ نے چھٹی سیرت کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کیا.

کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ٹاؤن شپ کیمپس لاہور میں مؤرخہ 6 اکتوبر 2022 کو ہوا. حضرت اقدس مدظلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں خطاب کے لئے تشریف لے گئے تھے.

کانفرنس کے دیگر محاضرین میں ڈاکٹر سعد صدیقی، ڈاکٹر آسیہ شبیر اور حافظ حمد اللہ شامل تھے. کانفرنس کے بعد وائس چانسلر کے دفتر میں چائے کا ساتھ تواضع کی گئی. اسی دوران حضرت اقدس مدظلہ نے مہمان مقررین، شعبہ اسلامیات کی فیکلٹی اور وائس چانسلر کو اپنے تصنیفات پیش کیں.

ملاقات کے اختتام پر منتظمین نے حضرت اقدس کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی خطاب کے لئے دعوت پیش کی.

مقام
یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور
تاریخ اور وقت
اکتوبر 06, 2022 @ 12:00شام