حجۃ اللہ البالغہ | 041 | ظہور فطرت کے مانع اور ازالہ حجاب کے طریقے | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 41

مبحثِ رابع: نوعِ انسانی کی سعادت و کامیابی کے مسلّمہ معیارات


باب: 06 و 07

اَخلاقِ اربعہ کے حصول کے راستے کے ظلمانی حجابات اور ان کے ازالہ کا طریقہ

(مبحثِ رابع کا آخری درس)


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 19 ؍ دسمبر 2018ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
باب: 06

اَخلاقِ اربعہ کے حصول کے راستے کے حجاباتِ ظلمانیہ

0:00 آغاز درس

0:15 تدبیر علمی و عملی کا خلاصہ اور اس باب سے ربط

2:45 اَخلاقِ اربعہ کے حصول کے راستے کے تین بڑے ظلمانی حجابات

4:20 ۱) حِجاب الطبع (انسان کے طبعی تقاضوں سے پیدا ہونے والا حجاب)

5:56 ۲) حِجاب الرسم (دنیوی رسم ورواج کا حجاب)

6:47 ۳) حِجاب سُوءِ المعرفة (حقائقِ کائنات کو سمجھنے میں بد فہمی کا حجاب)

8:50 ۱) حِجاب الطبع کی تفصیل: انسانوں پر طبعی تقاضوں کے اثرات اور ان کے نتائج

26:58 ۲) حِجاب الرسم کی تفصیل: حجاب الطبع سے اوپر اٹھ کر عملی مہارت اور عقلی استعداد سے اپنی قوم کے ارتفاقات، عادات و اطوار کا قیدی بن جانا اور مرنے کے بعد اس کی حالت

41:13 ۳) حِجاب سُوءِ المعرفة کی تفصیل: دلیلِ برہانی، خطابی اور شریعت کی تقلید سے انحراف

46:36 معرفتِ ذات باری تعالی میں دو بڑی خرابیاں: 1_ تشبیہ 2_ شرک اور ان کے اسباب

51:51 انسانی طبیعت حجابات کی مذکورہ قسموں کی قید ، عملی مشاہدے سے بھی ثابت شدہ اور ان کو توڑنے کا طریقہ

باب: 07

اَخلاقِ اربعہ کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا طریقہ

1:00:29 حِجاب الطبع دور کرنے کی پہلی تدبیر اور متعلقہ احکام: ریاضاتِ شاقّه، حالتِ اعتدال اور مرشدِ کامل کی ضرورت و اہمیت

1:09:43 حِجاب الطبع دور کرنے کی دوسری تدبیر اور متعلقہ احکام

1:11:52 حِجاب الرسم دور کرنے کے دو طریقے

1:14:54 حِجاب سُوءِ المعرفة کا پہلا سبب اور اس کا علاج

1:17:22 چیزوں کے سمجھنے کا ضابطہ: انسانی ذہنی استعداد کے مطابق ذاتِ خداوندی کی معرفت حاصل کرنے کا طریقہ

1:35:08 حِجاب سُوءِ المعرفة کا دوسرا سبب اور اس کا علاج

1:39:12 مبحثِ رابع (نوعِ انسانی کی سعادت و کامیابی کے مسلّمہ معیارات) کا خلاصہ


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
May 23, 2023