حجۃ اللہ البالغہ | 040 | اخلاق اربعہ کی تحصیل وتکمیل کے طریقے | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 40

مبحثِ رابع: نوعِ انسانی کی سعادت و کامیابی کے مسلّمہ معیارات


باب: 05

اَخلاقِ اربعہ کے حصول کی علمی و عملی تدابیر


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 28 ؍ نومبر 2018ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇

0:00 آغاز درس

0:17 سابقہ درس کا اجمالی جائزہ ، باب کے عنوان کی وضاحت اور مبحث کے باقی ماندہ ابواب کا خلاصہ

7:13 اَخلاقِ اربعہ (طہارت، سماحت، اخبات اور عدالت) کے حصول کی دو تدبیریں، تدبیر کی حقیقت اور سابقہ مباحث سے ربط

12:37 تدبیرِعلمی کی ضرورت اور اس کی عقلی دلیل:، طبیعتِ انسانی کا عقلی و ذہنی قوتوں سے اور فطرتِ انسانی کا علمی تدبیر سے تعلق

17:32 تدبیرِعلمی سے اخلاقِ اربعہ کے حصول کے طریقے کے چند امور اور ان کا خلاصہ

34:09 انبیا کے علمی تدبیر کے مختلف طریقے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تدبیرِ علمی: تذکیر بآلاء اللّٰہ (اللہ کی پر عظمت نشانیوں اور نعمتوں سے تذکیر)

41:47 حضرت موسی علیہ السلام کی تدبیرِ علمی: پہلی تذکیر کے ساتھ ساتھ تذکیر بایّام اللہ (گذشتہ قوموں کے واقعات کی بنیاد پر تذکیر)

44:31 حضرت محمد رسول ﷺ کی تدبیرِ علمی: دو تذکیرات کے ساتھ تذکیر بالموت ومابعد الموت (اعمال کے عقلی نتیجے کے اعتبار سے موت کے بعد پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر تذکیر) اور مولانا سندھی رح کی تشریح

52:52 تین تذکیرات کے ساتھ مزید دو مزید عملی تدبیریں: علم الاحکام و علم المخاصمة

58:56 تدبیرِ عملی کی حقیقت: ظاہری خُلق کا اپنی مناسب ہیئات، افعال اور اشیا سے عادتاً لزوم یا جبلی مناسبت

1:04:34 تدبیرِ عملی کی مثالوں سے وضاحت، طہارت کے حصول کے اسباب و دواعی اور ذوقِ سلیم رکھنے والوں پر اعتماد

1:10:31 حدث ( طہارت کا منافی خُلق) اور طہارت کے اسباب

1:18:13 اخبات کے اسباب اور رکوع و سجدے کے حوالہ سے مولانا سندھی کی شاندار تشریح

1:22:53 سماحت کے بنیادی اسباب

1:25:52 عدالت کے اصولی اسباب

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
May 22, 2023