حجۃ اللہ البالغہ | 026 | واقعات حشر کے اسرار | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس :26

مبحث ِدوم: دنیا کی زندگی میں اور مرنے کے بعد سزا و جزا کی کیفیت

باب: 4 *عالمِ حشر کے واقعات کے بعض اسرار کا تذکرہ*


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 18 جولائی 2018ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇

0:17 مبحث دوم کے گذشتہ مضامین کا خلاصہ اور اس باب میں پانچ قواعد کا ذکر


2:48 انسانی روحوں کے جمع ہونے کا مرکز ، حظیرة القدس اور روح الاعظم کا تعارف

14:12 روح الاعظم کے پاس جمع ہونے والی انسانی روحوں کی امتیازی و انفرادی حیثیت ختم ہو جاتی ہے۔


18:38 عالم حشر : بکھری ہوئی روحوں کے اجتماع کی جگہ


19:46 ہر نوع کی دو امتیازی خصوصیات: ظاہری خِلقت (شکل و صورت) اور نوعی باطنی مشترک خواص


35:22 مخلوق کی ہر نوع کی خصوصی شریعت (طریقہ کار اور پروسیجر) ہے، مثالوں سے وضاحت


44:00 افراد کی سعادت (نیک بختی اور کامیابی) کا معیار اپنے نوعی احکامات کے بھرپور ہونے میں ہے


1:04:16 افرادِ انسانی کے اعتبار سے روحوں کا حظیرة القدس کی طرف انجذاب (سفر )


1:25:31 عالمِ حشر کے واقعات رؤیا (خواب) کے مشابہ ہیں۔

(حضرت داؤد علیہ السلام کے واقعہ کے ضمن میں چوتھے قاعدہ کی توضیح ، مسئلہ عصمتِ انبیاء کرام اور مولانا سندھی رح کی منفرد تشریح)


1:33:46 پانچواں قاعدہ

1:38:38 عالم حشر کے واقعات کی مختصر تفصیل

1:44:25 جس آدمی کا نفسِ ناطقہ مضبوط اور نسمہ وسیع ہوگا ان کے حق میں واقعاتِ حشریہ وافر و کامل ہوں گے۔

1:46:24 عالمِ حشر میں کچھ امور کا مشاہدہ تمام انسانوں کو ہوگا، جیسے حوضِ کوثر وغیرہ۔


1:48:35 جہنم سے نکل کر جنت میں داخل ہونے والے لوگ

1:52:24 جنت میں کچھ نفوس کی خواہشات ، نوعِ حیوانی کے تقاضوں کے مطابق پوری ہوں گی۔

1:58:34 جنت میں اللہ تعالی کی براہ راست زیارت اور سلطان التجلیات کا ظہور


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Apr 28, 2023