حجۃ اللہ البالغہ | 023 | دنیا میں اعمال کی جزا | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس :23

مبحثِ دوم: دنیا کی زندگی میں اور مرنے کے بعد سزا و جزا کی کیفیت

باب: 1 عنوان:

*دنیا میں انسانی اعمال پر سزا و جزا کا تصور*

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 27 جون 2018ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇

0:00 آغاز درس

0:27 مقدمۂ کتاب اور مبحثِ اول کے مضامین کا خلاصہ

3:47 مبحثِ دوم کے پہلے باب کا اجمالی خاکہ

8:55 دنیا میں اعمال پر سزا و جزا کے قانون پر آیاتِ قرآنیہ سے استدلال اور اقوالِ نبوی ؐ سے وضاحت

20:10 حقیقی موت یا اختیاری موت کے ذریعے ملکیت ، بَہِیمیّت پر غلبہ حاصل کرلیتی ہے۔

28:28 ملکیت و بَہِیمیّت میں سے ہر ایک کی "لذت" ، دوسرے کے لئے "الم" تصور ہوتی ہے۔

29:57 ملکیت و بَہِیمیّت کی لذت و الم کی ایک ظاہری شکل

34:22 مجازات کی دو صورتیں: داخلی مجازات اور خارجی مجازات

40:19 خارجی مجازات خارجیہ سے متعلق ضابطہ

45:50 اسبابِ مجازات جمع ہونے کے باوجود سزا و جزا وقوع پذیر نہ ہونے کی وجہ

51:23 مجموعی سسٹم کے حکم کے با وجود فاجر کو سزا میں مہلت اور نیک آدمی کو درپیش مشکلات کا راز

59:36 جب کسی ریاست و قوم اور نظام پر شیطنت کا مکمل غلبہ ہوجائے تو ان کی مکمل تباہی و بربادی یقینی ہے۔

1:03:53 خارجی مجازات : خلاصۂ کلام

1:06:19 دنیا میں سزا و جزا کی تین صورتیں

1:11:58 اس باب میں بیان کردہ اصول و ضوابط احادیث کے فہم سے متعلق در پیش اشکالات دور کرنے میں ممد و معاون ہیں۔




پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Apr 25, 2023