حجۃ اللہ البالغہ | 018 | انسانوں کے جبلی اور خلقی اختلاف | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

*حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس*


*درس: 18*

*مبحثِ اوّل: اسبابِ تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل*

*باب:9*

غیر متبدل جبلت و فطرت کا انسان کے تین دائروں میں اثر :

ظہورِ اخلاق، صدورِ اعمال اور حصولِ مراتب ِکمال

مَلَکیّت و بَہِیمیّت کی مختلف پہلوؤں کے تناظر میں جبلت و فطرت پر لا جواب اور سیر حاصل گفتگو

*مُدرِّس*:

حضرت مولانا شاہ مفتی

عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 11؍ اپریل 2018ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور



*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔*

👇
0:00 آغاز درس
0:24 ❶ اس باب کا اجمالی خاکہ اور امام شاہ ولی اللہ دہلوی پر جبلت و فطرت سے متعلق علم کی خاص عنایتِ الہی
9:17 ❷ فطرت و جبلت پر احادیثِ مبارکہ اور آیت قرآنی سے استدلال اور امام شاہ ولی دہلوی کی لاجواب تشریح و تفہیم
17:52 ❸ جبلت و فطرت کے اعتبار سے قوتِ ملکیت کے دو دائرے: ملأ اعلی اور ملأ سافل سے مناسب دونوں قوتوں کی صفات
30:37 ❹ جبلت و فطرت کے اعتبار سے قوتِ بَہِیمیّت کے دو دائرے: خالص و طاقت ور بَہِیمیّت اور کمزور و نازک بَہِیمیّت کی صفات و خصوصیات
40:33 ❺ انسان کی ملکیت و بَہِیمیّت کے اجتماع سے ٹکراؤ: تجاذب (کشمکش) یا تصالح (باہمی صلح)کی کیفیت سے آٹھ ممکنہ اقسام
59:23 ❻ بَہِیمیّتِ شدیدہ اور ملکیت و بَہِیمیّت میں کشمکش کی حالت کا علاج ریاضاتِ شاقہ ہے۔
1:01:31 ❼ بَہِیمیّتِ شدیدہ اور ملکیتِ عالیہ والوں کی مختلف حالتیں
01:04:36 ❽ ملکیتِ عالیہ اور بَہِیمیّتِ ضعیفه والے بڑے امور (سیاست و حکومت) سے الگ تھلگ اور توجہ الی اللہ میں مشغول رہتے ہیں۔
1:06:53 ❾ بَہِیمیّتِ شدیدہ اور ملکیت عالیہ والوں میں ملک کا نظم و نسق چلانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔
01:08:17 ❿ بَہِیمیّتِ شدیدہ اور اونچے درجے کی ملکیتِ عالیہ والے دین کی ریاست اور دنیا کی سیاست کے امام ہوتے ہیں، جیسے کہ انبیاء اور ان کے خلفاء
1:10:17 ⓫ انسانیت کے بڑے بڑے ستون، سلطان اور اولو الامر حضرات اور ان کے متعبین
01:14:03 ⓬ اہل تجاذب؛ بَہِیمیّتِ ضعیفہ اور ملکیتِ سافلہ یا عالیہ والوں کی حالت
01:15:41 ⓭ جبلت و فطرت کے اصولوں کا حاصلِ کلام

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Apr 19, 2023