حجۃ اللہ البالغہ | 007 | ابداع خلق اور تدبیر | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

*حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس*


درس :7


*مبحثِ اوّل:

اسبابِ تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل

باب؛ 01

ابداع، خلق اور تدبیر کا بیان*


*مُدرِّس*:

حضرت مولانا شاہ مفتی

عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 6؍ جمادی الاولیٰ 1439ھ / 24؍ جنوری 2018ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇

0:00 آغاز درس
0:58 ❶ گزشتہ سبق کا خلاصہ اور پہلی قسم میں بیان کردہ بنیادی قواعد پر تمہیدی گفتگو
8:49 ❷ انسان کو قانون کو پابند بنانے کے اسباب اور قانون کے مطابق جزا و سزا کا تصور
11:38 ❸ قانونِ ابداع (بغیر کسی مادے کے مادہ پیدا کرنا)، قرآن و حدیث میں اس کا ذکر اور ’’تفہیماتِ الٰہیہ‘‘ میں مزید تشریح
28:49 ❹ قانونِ خلق (مادے سے مزید اشیا پیدا کرنا) اور انواع و اجناس کی صورت میں تخلیقات پر نقلی و عقلی دلائل
40:05 ❺ نوعِ انسانی کی امتیازی خصوصیات (گفتگو کی صلاحیت وغیرہ)
46:27 ❻ دیگر انواع و اجناس کی بنیادی خصوصیات
55:22 ❼ کسی بھی نوع و جنس کی متعین خاصیت اس سے جدا نہیں ہو سکتی
1:05:55 ❽ احادیثِ نبویہ کی روشنی میں مخلوقات کی خصوصیات کا تذکرہ
1:14:08 ❾ قانونِ تدبیر (مخلوقات کے لیے کائنات میں جاری دائرہ کاری نظام) اور مطلوبہ مقاصد و اثرات و نتائج
1:21:43 ❿کائنات میں عالمگیر نظام کے حوادث و اقعات اور دائرۂ تدبیر میں کوئی نئی تخلیق نہیں ہوتی
1:25:40 ⓫کائنات میں جاری عالمگیر نظام کی مثالیں؛ مخلوقات کے کھانے پینے کا بندوبست، حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ میں سلامتی اورحضرت ایوب علیہ السلام کی مرض سے شفا یابی
1:36:40 ⓬کائنات میں جاری عالمگیر نظام کی اہم ترین مثال: کرۂ ارض میں فساد کے خاتمے کے لیے حضور اکرم ﷺ کی بعثتِ عامہ
1:38:09 ⓭مخلوقات میں مختلف اطوار (حالتوں) کا پیدا ہونا، خیر (بھلائی) ہے، جب کہ ان کا شر (خرابی) نسبتی ہے
1:42:15 ⓮تدبیرِ الٰہی کے چار بنیادی عناصر؛ قبض، بسط، احالہ اور الہام
1:56:24 ⓯القَبْض (کسی قوت کو محدود کردینے) کی مثال؛ دجال مؤمن کو دوسری مرتبہ قتل نہیں کر سکے گا
2:01:35 ⓰البَسْط (کسی قوت کے وافر مقدار میں پھیلاؤ) کی مثالیں؛ حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں کی ٹھوکر سے چشمہ جاری ہونا وغیرہ
2:11:12 ⓱الإحالۃ (ایک قوت کو دوسری قوت میں بدلنے) کی مثال؛ آگ کا ٹھنڈی ہوا میں تبدیل ہونا
2:15:19 ⓲الالہام کی مثالیں اور صورتیں
2:16:09 ⓳ہر نظام میں مذکورہ چار تدبیری عناصر و ذرائع استعمال ہوتے ہیں

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Mar 31, 2023