حجۃ اللہ البالغہ | علمِ اَسرار الدین کا تعارف و اختتامی درس | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

احادیثِ نبویہؐ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰہِ البالِغة کی تکمیل پر پُر وقار تقریب



*حُجّةُ اللّٰہِ البالِغة*

*(کتاب کے مضامین ایک نظر میں، ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ کا تعارف اور اختتامی درس)*



*اختتامی درس:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری



*بتاریخ:* 30؍ جُمادی الاولیٰ 1444ھ / 25؍ دسمبر 2022ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور



*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

0:00 آغاز درس
00:33 حُجّةُ اللّٰہِ البالِغة کی تصنیف کا پسِ منظر اور موضوع؛ احادیثِ نبویہؐ کی روشنی میں ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ بطور فلسفہ دینِ اسلام
11:02 حضور ﷺ کی بعثت تک مذاہبِ عالم کے ہاں مسلمہ اُصول و ضوابط کا تعارف
13:07 دنیا بھر کے نظام ہائے حیات کے مطالعے سے واقعی و حقیقی البِرّ (نیکی) اور الإثم (برائی) کا تعین
17:38 نیکی و بدی پر قائم ہونے والے عملی نظام ’’السّیاسۃ المِلّیۃ‘‘ کا تحلیل و تجزیہ اور ملتِ ابراہیمیہ کے اُصول و ضوابط
20:48 حقائقِ کائنات، انسان کی حقیقت اور اسے قانون کا پابند بنانے کے اَسباب و وجوہ اور نیکی و بدی کے تین معیارات کا تعین
21:34 1۔ اعمال کی سزا و جزا اور اس کے دنیا و آخرت میں نتائج
22:40 2۔ انسانی ضروریات و احتیاجات کی تسکین پر مبنی ارتفاقات کا نظام
23:18 3۔ تمام مذاہب کے ہاں نوعِ انسان کی کامیابی کے معیارات
30:02 نیکی و بدی کی حقیقت
36:52 ’’سیاستِ ملت‘‘؛ یعنی نظامِ سیاست کی حقیقت اور سیاسی رہنما و مفہّمین کا تعارف
39:03 نبی اکرم ﷺ کی اَحادیث سے نیکی و بدی و سیاستِ ملیہ کے اُصول و ضوابط کے اَخذ و استنباط کے طریقے
40:18 الایمان سے الحج تک دین کے سات نظاموں کی مربوط تفصیل
51:35 دین کا آٹھواں نظام؛ اَحادیث کی روشنی میں علم السلوک والاحسان کی جامع لاجواب ترتیب اور اس کے احکامات و ضوابط
55:56 نظامِ معاملات و تدبیرِ منزل و سیاستِ مدن اور آدابِ زندگی
58:55 حضور ﷺ کی جامع سیرت کا منفرد خاکہ
1:02:06 دینِ اسلام کو ممکنہ درپیش اور لاحق ہونے والے فتنوں کے خلاف مزاحمتی شعور پر جامع گفتگو
1:08:00 صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کے تین بنیادی اُصول
1:15:17 آخری سبق: ملت کی حقیقت، مللِ سابقہ اور ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کی جامعیت
1:21:39 ملتِ ابراہیمیہ کے تسلسل و توارث میں جماعتِ صحابہؓ کی اہمیت و عظمت و خصوصیات
01:26:46 جماعتِ صحابہ میں دو افضل ترین شخصیات؛ حضرات شیخین ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی افضلیت پر امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی پُرمغز اور سیر حاصل گفتگو
01:39:43 کتاب کا اختتامی خطبہ اور حُجّةُ اللّٰہِ البالِغة کے منہجِ فکر پر امام دہلویؒ کی مرتب کردہ دیگر کتب کا تعارف

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Playlists
Hujjatullah al Baligha
Created At
Jan 05, 2023