اغیار کے آلہ کار نظامِ زوال کا شاخسانہ: مسئلۂ کشمیر

Description

اغیار کے آلہ کار نظامِ زوال کا شاخسانہ: مسئلۂ کشمیر؛
قرآنی تعلیمات کی روشنی میں قارونی اور بوجہلی کردار کا مطالعہ

خطبۂ جمعۃ المبارک
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 16؍صفرالمصفر ۱۴۴۸ھ / 31؍ جولائی 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبویﷺ:
آیاتِ قرآنی:
1۔ اِنَّمَا اَنۡتَ مُنۡذِرٌ وَّ لِکُلِّ قَوۡمٍ ہَادٍ (13 -رعد:7)
ترجمہ : ”تیرا کام تو ڈر سنا دینا ہے اور ہر قوم کے لیے ہوا ہے راہ بتانے والا“ ۔
2۔ اِنَّ قَارُوۡنَ کَانَ مِنۡ قَوۡمِ مُوۡسٰی فَبَغٰی عَلَیۡہِمۡ ۪ (28 -قصص:76)
ترجمہ : ”قارون جو تھا سو موسیٰ کی قوم سے پھر شرارت کرنے لگا ان پر“۔
حدیثِ نبویﷺ:
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْصِنِي. فَقَالَ:”خُذِ الْأَمْرَ بِالتَّدْبِيرِ، فَإِنْ رَأَيْتَ فِي عَاقِبَتِهِ خَيْرًا فَأَمْضِهِ، وَإِنْ خِفْتَ غَيًّا فَأَمْسِكْ“. رَوَاهُ فِي"شَرْحِ السُّنَّةِ".
ترجمہ: انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا: آپ مجھے وصیت فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”معاملے پر غور و فکر کر، اگر تو اس کے انجام میں خیر و بھلائی دیکھے تو اسے کر گزر اور اگر تجھے گمراہی کا اندیشہ لگے تو اسے مت کر “۔ (مشکوٰۃ المصابیح :5057)
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ قرآن کے ذریعے کچھ اقوام کامیاب اور کچھ اس کی ہدایات کو پسِ پشت ڈال کر گمراہ
✔️قرآنِ حکیم کا بنیادی موضوع‘ اقوامِ عالم نیز گزشتہ انبیاء کی تعلیمات فرد، خاندان اور قوم کی ترقی اور کامیابی کے لیے تھیں
✔️ تورات اور قرآن کی تعلیمات اور حضرت موسیٰؑ و حضورؐ کی جدوجہد کا دائرہ کار
✔️ خطبے میں تلاوت کی گئی دو آیات کی روشنی میں قومی و بین الاقوامی نظام کے خط و خال اور تشکیل
✔️ آپؐ کا ہدف؛ قومی تعصبات سے بالاتر تعلیم و تربیت، جماعت کی تیاری اور قومی اساسیات
✔️ زوال کا سبب؛ قومی مفادات کے اجتماعی نظام سے بغاوت اور اغیار کی آلہ کاری
✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں بنی اسرائیل کی قومی شناخت توڑنے والے قارون کا منفی اور باغیانہ کردار کا ذکر
✔️ باغی کی وضاحت کے تناظرمیں قارون کی قومی بغاوت،حضرت موسیٰؑ کی توہین اور تعلیمات کے انکار کی سزا کا تفصیلی جائزہ
✔️ قارون کی طرح مکہ و طائف کے سرداروں کاحضورؐ سے حسد و بغض، قومی بغاوت کا ارتکاب، ابوطالب سے شکایت اور آپؐ کی بشارت
✔️ کلمۂ طیبہ؛ قومی و بین الاقوامی ترقی کا مکمل عنوان نیز آپؐ کا قومی ترقی اور انسانیت دوستی کا بین الاقوامی پروگرام پر قریش کا اظہارِ تشویش
✔️ عرب اور اقوامِ عالم کے مفادات کا شعور اور آپؐ کے سگے رشتے داروں کی قومی بغاوت، توہین پر مبنی رویے اور تعلیمات کے انکار
✔️ نبوی شعور اور قرآنی تعلیمات کی اساس پر عربوں و ترکوں کی ہزار سالہ حکومت میں ہر قوم کے مفادات کی حفاظت
✔️ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءؒکی حیدرآباد دکن کے غیر مسلم راجہ کی دلجوئی اور علاؤ الدین خلجی سے مال کی واپسی
✔️ تجارت کے نام پر یورپین بھیڑیوں کی وسائل کی لوٹ ماراور عرب مسلم تاجروں کا دیانت پر مبنی کاروبار
✔️ مغل حکمرانوں کا ایسٹ انڈیا کمپنی کو بلا تعصب تجارت کی اجازت لیکن ان کی بغاوت و غداری
✔️ پورپین بھڑیوں کے ممد و معاون غدّار اور قوم سے بغاوت کرنے والے قارون صفت عناصر
✔️ خطہ کشمیرجنت نظیر میں حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کی صحبت سے اسلام کی اشاعت اور ریاستی شناخت اور قومی طاقت پیداہوئی
✔️ 1846ء میں معاہدہ امرتسر میں ڈوگرہ راجہ گلاب سنگھ نے 16 لاکھ نانک شاہی کے عوض انگریز سے کشمیر کی خرید اری اور اذیت ناک و الم ناک دور کا آغاز
✔️ مسئلہ کشمیر کی اصل حقیقت اور الجھاؤ کی بنیادی وجہ
✔️ خطبے کی مرکزی حدیث کے تناظر میں امورِ حکمرانی میں مشاورت و تدبیر کی اہمیت نیز مسئلہ کشمیر کے تاریخی حقائق پرکھنے اور سمجھنے کے لیے تدبیر کی دعوتِ فکر
✔️ انگریز کا ڈیوائیڈ اور رول کی اساس پر ہندو مسلم سکھ دراڑ اور آزادی کے نام پر متحدہ ہندوستان کی ظالمانہ تقسیم
✔️ نیشنلزم اور مکمل آزادی (تدبیر)کے علی الرغم‘ ’’غَيًّا‘‘ (گہری کھائی) کی اساس پر تقسیمِ ہند اور عرب خطوں کی بندر بانٹ نیز غدار اور قارون صفت باغی قیادت کا تسلط
✔️ ’’غَيًّا‘‘ کی اساس پر ہندوستان کی ریاستوں کی تقسیم کا فارمولہ اور کشمیر کی تباہی و بربادی کا آغاز
✔️ خطہ کشمیر کا الجھاؤ؛ شملہ معاہدہ کی اساس پر کشمیر زیرِ تصفیہ علاقہ، استصوابِ رائے کے لیے بارہ سیٹوں کا الجھاؤ، ایکشن کمیٹی کا احتجاج اور حکومتی تشدد
✔️ ریاستی مشینری اور کشمیر کے اسٹیک ہولڈر کو عقل و شعور اور تدبیر کی دعوت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Aug 04, 2026