معاشی استحصال، مذہبی فرسودگی اور سماجی زوال کا باہم تعلق: واقعۂ حضرت شعیبؑ کی روشنی میں عصرِ حاضر۔۔۔

Description

معاشی استحصال، مذہبی فرسودگی اور سماجی زوال کا باہم تعلق: واقعۂ حضرت شعیبؑ کی روشنی میں عصرِ حاضر کا جائزہ

خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ

بتاریخ: 19، ذی الحجہ 1447ھ /5؍ جون 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

خطبے کی راہ نما قرآنی آیت
وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ(85) بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ﳛ وَ مَا اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ(86) قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُا-اِنَّكَ لَاَنْتَ الْحَلِیْمُ الرَّشِیْدُ(87)
[سورۃ ھود:11 (85-87)]
ترجمہ: اور اے میری قوم! انصاف سے ناپ اور تول کو پورا کرو، اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو، اور زمین میں فساد نہ مچاؤ۔ اللہ کا دیا جو باقی بچ رہے، وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ایمان دار ہو، اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا: اے شعیب! کیا تیری نماز تجھے یہی حکم دیتی ہے کہ ہم ان چیزوں کو چھوڑ دیں جنہیں ہمارے باپ دادا پوچتے تھے یا اپنے مالوں میں اپنی خواہش کے مطابق معاملہ نہ کریں؟ بے شک تو البتہ بردبار نیک چلن ہے۔

۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
0:59 انبیائے کرامؑ کی دعوت میں دین کا جامع تعارف
3:49 دینِ اسلام اور انسانی زندگی میں وحدت
4:49 تغیّر پذیر انسانی زندگی اور دینِ اسلام کی راہ نمائی
7:36 انبیائے کرامؑ کی بعثت اور معاشرتی فسادکے خاتمہ کی جدوجہد
11:45 قومِ شعیبؑ کے ظالمانہ سماجی رویّوں کا قرآن میں تذکرہ
15:58 قومِ شعیبؑ کا ظالمانہ سماجی رویّہ: ناپ تول میں کمی
19:33 قومِ شعیبؑ کا ظالمانہ سماجی رویّہ: فساد فی الارض
23:44 مقتدر ظالم طبقات کا انسانی معاشرے کی تباہی میں کردار
27:31 واقعہ حضرت شعیبؑ کے تناظر میں موجودہ معاشرے کا تجزیہ
29:59 پاکستانی معاشرے میں خطِ غربت کا معیار اور انسانیت کی بے بسی
32:26 دینِ اسلام میں نظامِ زکٰوۃ کا مقصد اور خودمختاری پر مبنی غرباء کے حقوق کا نظام
34:11 سیرتِ طیّبہ اور خلافتِ راشدہ کے ادوار میں نظامِ زکٰوۃ کے ذریعے تعاونِ باہمی پر مبنی معاشی نظام کا قیام
37:42 حضرت عثمانؓ کے دور میں معاشی ترقی کی بنیاد پر نظامِ زکٰوۃ میں جزوی تبدیلی
42:56 موجودہ ظالمانہ معاشی نظام کا جبر اور عوام الناس کی بداعتمادی
46:01 حضرت شعیبؑ کی دعوت میں معاشرتی فساد کے اصلاح کی جدوجہد
48:38 اللہ تعالیٰ سے تعلق کی مضبوطی اور نماز کے حقیقی اثرات
51:53 موجودہ ظالمانہ سیاسی نظام کا شعوری تجزیہ
54:40 واقعہ حضرت شعیبؑ کی روشنی میں موجودہ معاشرے کا شعوری جائزہ اور ہمارے دینی تقاضے

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Jun 07, 2026