خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 96:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (5)
نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (3)
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۶؍ رمضان المبارک 1447ھ / 24؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ شروع کی گیارہ احادیث میں حضرات شیخینؓ کے کارہائے نبوت کی تکمیل سے متعلق اصولی دلائل کا ذکر
✔️ بارہ سے انیس حدیث تک قبل از ہجرت کے زمانے میں غلبۂ دین کے لیے جدوجہد کا تذکرہ
✔️ انیسویں حدیث: صدیق اکبرؓ کا مقام و مرتبہ‘ حضرت عمرؓ سے بہتر و اعلی
✔️ بیسویں حدیث: حضرت عمرؓ‘ عثمان ذو النورینؓ سے بہتر و افضل
✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے کمالِ نفسانیہ کے ثبوت اور امت کے اعلی مراتب میں شامل ہونے سے متعلق احادیث کا مطالعہ
✔️ اکیسویں حدیث میں ابوبکرؓ کے لیے مقامِ صدیقیت اور عمرؓ و عثمانؓ کے لیے منصبِ شہیدیت کا ذکر
✔️ بائیسویں حدیث: حضرت صدیق اکبرؓ کے لیے مقام صدیقیت کا ذکر
✔️ تئیسویں حدیث: فنحاص یہودی کے قصے کے تناظر میں حضرت صدیقؓ کی موافقت میں نزولِ وحی
✔️ سیاسی بصیرت سے نابلد انتہاء پسندانہ مذہبی ذہنیت کا حدیثِ فنحاص اور اس جیسے مضمون پر مشتمل احادیث سے خود ساختہ مطالب اخذ کرکے فتنہ و فساد برپا کرنا
✔️ ابو قحافہ ؓ کے قبل از اسلام نازیبا کلمات پر حضرت صدیق اکبرؓ کے عمل کی تعریف پر قرآنی آیت کا نزول
✔️ حضرت ابوبکرؓ کا سیاسی بصیرت کی بنیاد پر حضورؐ کے خواب کی تعبیر بیان کرنا
✔️ صدیق اکبرؓ کا غزوۂ بدر کے موقع پر مشرکین مکہ کی شکست کی پیشنگوئی کرنا اور آپؓ کی موافقت میں قرآن کا نازل ہونا
✔️ صلحِ حدیبیہ کے موقع پر صدیقؓ کی نبیؐ کے فیصلے کی مکمل موافقت اور اس پر شرح صدر‘ صدیقیت کی روشن علامت
✔️ چوبیسویں حدیث: حضورؐ کا بہت سے واقعات میں حضرت ابوبکرؓ سے تعبیر پوچھنا
✔️ صدیقؓ کی قوتِ عاقلہ کا نبی اکرمؓ کی قوتِ عاقلہ سے موافقت رکھنا‘ صدیقیت کا واضح پہلو
✔️ پچیسویں حدیث: مقامِ صدیقیت کی فضیلت کی وجہ سے خود پسندی و عجب کی کیفیت کا صدیقؓ کے سینے سے نکال دینا
✔️ تکبر وخود پسندی، عجب و جاہ پرستی‘ قوتِ عاملہ سے پیدا ہوتی ہے
✔️ صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عاملہ کی حضرت پیغمبرؐ کی قوتِ عاملہ سے موافقت اور آپؐ کی صفتِ عصمت سے ملحق
✔️ چھبیسویں حدیث: انبیاءؑ کی قوتِ عاملہ سے موافقت کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ میں نیکیوں کی بہت ساری اقسام کا جمع ہونا
✔️ امام شاہ ولی اللہؒ کا احادیث سے اخذ و استنباط کا امتیازی پہلو
✔️ ستائیسویں حدیث: جنت کے آٹھوں دروازوں سے صدیق اکبرؓ کو پکارا جائے گا
✔️ اٹھائیسویں حدیث: حضرت عمر فاروقؓ کی زبان پر حق جاری ہونا؛ وحی کے مماثل خصوصیت
✔️ انتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ‘ منصبِ محدثیت پر فائز تھے
✔️ تیسویں حدیث: حضرت عمرؓ کے سائے سے شیطان کا دور بھاگنا؛ عصمت کے مماثل خصوصیت
✔️ اکتیسویں حدیث:عمر فاروقؓ کو نبی اکرمؐ کی علمی نیابت حاصل تھی
✔️ بتیسویں حدیث: وحی کے ساتھ حضرت عمرؓ کی رائے کی موافقت؛ وحی کے مماثل خصوصیت
✔️ حدیث میں موافقتِ عمرؓ میں وحی الہی کے نزول کے تین نمایاں واقعات کا ذکر
✔️ بدر کے قیدیوں کے بارے رائے کا اختلاف اور حضرت عمرؓ کی موافقت میں وحی کا نزول
✔️ تینتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ کو دین کا امت میں سے سب سے زیادہ حصہ میسر آیا
✔️ حضرات شیخینؓ کے چار اصولی اوصاف و کمالات میں سے تین اصولوں پر مشتمل احادیث مکمل ہوئیں
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا


