امامِ بصیرت حضرت شاہ سعید احمد رائے پوری رحمه الله کی دینی شُعوری جدوجہد
کے تناظر میں ادارہ رحیمیہ عُلومِ قرآنیہ کے تعلیمی و تربیتی مقاصد کا ایک جائزہ
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله
بتاریخ: 9؍ ربیع الثانی 1447ھ / 3؍ اکتوبر 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی
”وَاصْبِـرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّـذِيْنَ يَدْعُوْنَ رَبَّـهُـمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَهٝ ۖ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْۚ تُرِيْدُ زِيْنَـةَ الْحَيَاةِ الـدُّنْيَا ۖ وَلَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهٝ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ اَمْرُهٝ فُرُطًا“۔(الکہف:18)
ترجمہ: ”تو ان لوگوں کی صحبت میں رہ جو صبح اور شام اپنے رب کو پکارتے ہیں اسی کی رضامندی چاہتے ہیں، اور تو اپنی آنکھوں کو ان سے نہ ہٹا، کہ دنیا کی زندگی کی زینت تلاش کرنے لگ جائے، اور اس شخص کا کہنا نہ مان جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے اور اپنی خواہش کے تابع ہو گیا ہے اور اس کا معاملہ حد سے گزرا ہوا ہے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
01:08 دینی رہنمائی کے تسلسل کے تناظر میں ادارہ رحیمیہ کا کردار
04:37 اداروں کی شناخت میں بانیان کے افکار، تاریخی تسلسل اور سند کی اہمیت
08:54 ادارہ رحیمیہ کے بانی شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا مشن اور مقاصد
13:00 دینی محنت کا درست طریقۂ کار کے حوالے سے امام مالکؒ کی رہنمائی
15:31 زوال کے دورمیں دین کے متعلق غیر متوازن رائے
18:42 حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائے پوری رابع ؒ کی دعوتِ فکر
22:55 سماجی فکری پس ماندگی دور کرنے میں حضرت رائے پوری رابع ؒ کا جامع کردار
29:46 قومی جدوجہد اور قومی مرکز کی اہمیت، اُسوۂ حسنہ کی روشنی میں
32:45 قومی حمیت اور جدوجہدِ آزادی کے خلاف مذہبی طبقے کابے شُعور کردار
37:07 ادارہ رحیمیہ کے قیام کا بنیادی مقصد اور نوجوانوں میں قومی شُعور کی بیداری کے لیے حضرت رائے پوری رابعؒ کا کردار
48:36 حضرت رائے پوری رابعؒ کمزور اور پس ماندہ طبقوں کی آواز
53:37 مفاد پرستوں کی طرف سے پس ماندہ طبقے کے حقوق کے نعرے کا تجزیہ اور ادارہ رحیمیہ کی شُعوری جدوجہد
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا