نورِ محمدی ﷺ کا کائنات گیر انقلاب اور اس سے رہنمائی کے شعوری تقاضے

Description

نورِ محمدی ﷺ کا کائنات گیر انقلاب
اور اس سے رہنمائی کے شعوری تقاضے

خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 18؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 12؍ ستمبر 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ

آیاتِ قرآنی:
1۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔ (9 – التّوبه: 33)
ترجمہ: ”اس نے اپنے رسولؐ کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے، تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کرے، اور اگر چہ مشرک نا پسند کریں“۔
2۔ يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا، وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا۔ (33 – الأحزاب: 45-46)
ترجمہ: ”اے نبی ! ہم نے آپ کو بلاشبہ گواہی دینے والا اور خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بُلانے والا اور چراغ روشن بنایا ہے“۔

احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ، حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ، وَلَدِهِ، وَوَالِدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ . (صحیح مسلم، حدیث: 169)
ترجمہ: ” تم میں سے کوئی شخص (اس وقت تک) مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے لیے اس کی اولاد، اس کے والد اور تمام انسانوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہوں۔“
2۔ ”لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأفْلَاكَ“۔ (کشف الخفاء ۲/۱۴۸، ،کنز العمال:۳۲۰۲۲، (المستدرک للحاکم:۴۲۲۷)
ترجمہ: ”اگر آپ (اے محمد ﷺ) نہ ہوتے تو میں آسمان و زمین کو پیدا نہ کرتا“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ ماہِ ربیع الاوّل کو آں حضرت ﷺ سے خصوصی مناسبت
✔️ آپ ﷺ کی بعثت کے بعد اگلے سو سالوں میں غلبۂ دین کی تکمیل
✔️ غلبۂ دین اور کرۂ ارض کا بنیادی پیراڈائم
✔️ آپ ﷺ کائنات کے ساتوں مواطن اور ہر زمانے میں امامِ انسانیّت
✔️ انسانیّت کی تخلیق کے مرکز و محور‘ نورِ محمدی اور اس کا فیضان
✔️ نورِ محمدی تمام علوم کا مرکز و منبع
✔️ روزِ محشر انسانیت حساب کتاب شروع نہ ہونے کی وجہ سے پریشان
✔️ اللہ کی خاص عنایت سے آپ ﷺ پر دعا کا اِلقا اور حساب کا عمل شروع
✔️ کفر و شرک کا ارتکاب کرنے والی پہلی قوم اور حضرت نوح علیہ السلام کی انتھک جدوجہد
✔️ حضرت نوح علیہ السلام کی دعوتی جدوجہد کی گواہی دینی والی اُمتِ محمدیہ
✔️ آپ ﷺ تمام مواطن اور زمانوں میں نبی الانبیاء ﷺ بھی ہیں
✔️ کائنات کے عالَم گیر نظام میں ٹائم زون کی بڑی اہمیت
✔️ کائنات کا ٹائم زون کو سمجھانے کے لیے حضرت ادریس علیہ السلام پر فلکیاتی علوم کا نزول
✔️ نوح علیہ السلام کے دور سے ٹائم زون میں بگاڑ اور انبیا علیہم السلام کا درستگی کے لیے کردار
✔️ مشرکینِ مکہ کا دو ٹائم زون کو مکس کرکے کیلنڈر میں تغیر و تبدل
✔️ قدیم زمانے سے حساب و کتاب کے لیے شمسی و قمری تقویم کا رواج
✔️ قمری و شمسی تقویم مکس کرکے تغیر وتبدل کے مزعومہ مقاصد
✔️ شمسی کیلنڈر کے مطابق حساب و کتاب کی سب سے بڑی خرابی
✔️ آپ ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر کیلنڈر کی درستگی کی نشان دہی کرنا
✔️ 17 ہجری قمری کیلنڈر کے باقاعدہ سرکاری اجرا کے لیے مشاورت
✔️ قمری تقویم میں آج تک تغیر وتبدل نہیں ہوا
✔️ آپ ﷺ کی ولادت کے بعد زمان و مکان میں غیر معمولی انقلابات کا سلسلہ جاری
✔️ منبعِ علم کی بعثت کے بعد علومِ ارتفاقات اور اقترابات کی بارش
✔️ نبی اکرم ﷺکا بخت اور رعب و دبدبہ؛ اثرات و نتائج
✔️ میلاد کے نام پر خواہش پرستی اور خرافات و فضول خرچیاں
✔️ پندرہ سو سالہ ولادتِ باسعادت کے موقع پر سیرت سے رہنمائی کے شعوری تقاضے

مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنک پر کلک کیجیے 👇

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Sep 16, 2025