”سورت کہف“ میں مذکور واقعات کے تناظُر میں رسولُ اللّٰه ﷺ کے انقلابی کردار کے مراحل کا تعارف اور دورِ حاضر کے چیلنجز ؛ ایک اِطلاقی جائزہ
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 13؍ صفر المظفّر 1447ھ / 8؍ اگست 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ
آیتِ قرآنی
قَالَ أَمَّا مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلىٰ رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُكْرًا، وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهٗ جَزَاءً الْحُسْنٰى، وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا ۔ (18 – الکہف:87 - 88)
ترجمہ: ” اللہ تعالیٰ نے کہا: جو اِن میں ظالم ہے، اسے تو ہم سزا ہی دیں گے، پھر وہ اپنے ربّ کے ہاں لوٹایا جائے گا، پھر وہ اسے اَور بھی سخت سزا دے گا۔ اور جو کوئی ایمان لائے گا اور نیکی کرے گا تو اسے نیک بدلہ ملے گا، اور ہم بھی اپنے معاملے میں اسے آسان ہی حکم دیں گے “۔
حدیثِ نبوی ﷺ
”سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ، الْإِمَامُ الْعَادِلُ“ (الحدیث)۔ (صحیح بخاری، حدیث: 660)
ترجمہ: ”سات طرح کے آدمی ہوں گے، جن کو اللہ اُس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا، جس دن اس کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا: اوّل: انصاف کرنے والا بادشاہ“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ شریعتِ محمدیہﷺ کُل انسانیّت کی فلاح و بقا کے لیے نازل ہوئی
✔️ انسانی معاشرے کی تشکیل کے غیر متبدَّل اُصول اور معروضی حقائق کے مطابق عملی شکلیں
✔️ قرآنی واقعات، قصص اور تمثیلات کی روشنی میں انسانی معاشرے کے غیر متبدَّل اُصولوں کی وضاحت
✔️ سورۃ بنی اسرائیل میں انسانی معاشرے کی تشکیل کے عالَم گیر اُصولوں کا بیان
✔️ سورة الکہف کی ابتدائی آیات میں نبی اکرم ﷺ کی بین الاقوامی انقلابی جدوجہد کا خاکہ
✔️ سورة الکہف میں چار واقعات کے ضمن میں آپ ﷺ کی سیرت کے چار مراحل کا بیان
✔️ مکہ میں ظلم وجبر کا ماحول اور اصحابِِ کہف کے قصے کے ضمن میں حضور ﷺ کی قبل از نُبوّت جدوجہد کے‘ پہلا مرحلہ
✔️ بیت اللہ الحرام؛ دنیا بھر کے حُنَفا (اللہ کی طرف یکسو ہونے والوں) کی ہمتوں کا مقام
✔️ قصۂ اصحابِ کہف یاد رکھنے اور آپﷺ کو حُنَفا کی سچی جماعت کے ساتھ رہنے کا حکم
✔️ اصحابِ قریہ کے واقعے کے ضمن میں تیرہ سالہ مکی دور میں آپ ﷺ کی انقلابی جدوجہد کا دوسرا مرحلہ
✔️ حضرت موسیٰؑ اور حضرت خضرؑ کے مکالمے کے تناظر میں حضور ﷺ کا ریاستِ مدینہ کی تشکیل کا تیسرا مرحلہ
✔️ قصۂ ذوالقرنین کے ضمن میں آپؐ کا بین الاقوامی کردار اور قیصر وکسریٰ کے خاتمے کے لیے جماعتِ رسول اللہ ﷺ کی انقلابی جدوجہد کا چوتھا مرحلہ
✔️ قرآن کی عجیب تمثیل اور خلافتِ راشدہ اور بنو اُمیہ کا اپنے دور کے یاجوج ماجوج کے خلاف کردار
✔️ اگست کے مہینے میں یورپین بھیڑیوں (یاجوج ماجوج) کے جنوبی ایشیا پر مظالم اور 80 سالہ دجل و فریب کے حربے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا