فہمِ قرآن حکیم کے لیے اس کے نزول کے مقاصد و مراحل اور علوم سے شعوری آگہی کی ضرورت واہمیت

Description

فہمِ قرآن حکیم کے لیے اس کے نزول کے مقاصد و مراحل اور علوم سے شعوری آگہی کی ضرورت واہمیت

خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 8؍ محرم الحرام 1447ھ / 4؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:

آیتِ قرآنی:
وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ۔ (16 – النحل: 89)
ترجمہ: ”اور ہم نے تجھ پر ایک ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں ہر چیز کا کافی بیان ہے اور وہ مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
قال ابنُ مسعود رضی الله عنه: ’’قَدْ بُیِّنَ لَنَا فِي هٰذا القُرْآنِ کُلُّ عِلْمٍ، وکُلُّ شَيْئٍ‘‘۔ (تفسیر ابن کثیر)
ترجمہ:
حضرت عبد اللّٰه بن مسعود رضی الله عنه نے فرمایا کہ: ”قرآن میں ہمارے لیے ہر طرح کا علم اور ہر قسم کی شے کی وضاحت کر دی گئی ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ قرآنِ حکیم کی شعوری تعلیم کے اہداف
✔️ قرآنِ حکیم‘ علومِ انسانیت کی حامل کتاب؛ ضرورت و اہمیت
✔️ علومِ الٰہی کا انبیاؑ پر نزول اور حواریین و صحابہؓ کو پورا پورا فہم و شعور
✔️ آج کا المیہ؛ علوم القرآن سے نا واقفیت اور عدمِ آگہی کی وجوہات
✔️ ادارہ رحیمیہ میں منعقد دورۂ تفسیر کے بنیادی مقاصد و اہداف
✔️ علوم القرآن کی ترتیب و تدوین میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا کردار
✔️ علوم القرآن سے عدمِ آگہی کے نقصانات
✔️ نزولِ قرآن کے چار مقاصد اور شعوری تقاضے
✔️ قرآن میں ہر طرح کے علم کا نزول اور ہر ہر شے کی وضاحت کا سامان
✔️ فہمِ علومِ قرآن میں حضرت عبداللہ بن مسعوؓد کا مقام ومرتبہ
✔️ حضرت عبداللہ بن مسعوؓد کی فقاہت اور فقہ حنفی کی بنیاد
✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے علومِ قرآن سے نابلد علما
✔️ نزولِ قرآن کے پانچ مراحل اور حضور ﷺکے نفسِ قدسی کے کمالات
✔️ قرآن کی نشاۃِ شرعیہ‘ تا قیامت نافذ العمل
✔️ انسانیت پر نافذ العمل تشریعی دستور؛ قرآنِ حکیم کا لازمی تقاضا
✔️ غلام قوم کو آئین اور قانون سے نابلد رکھنے کے انسانیت دشمن ہتھکنڈے
✔️ نو آبادیاتی دور کے غلامانہ رویے اور تبیانِ علومِ قرآن سے کوتاہی کا عمل
✔️ قرآن کے سات بنیادی علوم، ان کی ہمہ گیریت اور شاہ صاحبؒ کا امتیاز
✔️ علومِ قرآن کا پہلا دائرہ؛ الٰہیات (ذاتِ باری تعالی کے اسما وصفات کا علم)
✔️ انسانی قلوب و عقول میں قرآن کے منتقل کرنے میں علم اسماء الحسنیٰ کا کردار
✔️ علومِ قرآن کا دوسرا دائرہ؛ تکونیات (آسمان و زمین کی ساخت کا علم)
✔️ تکوینات کے آٹھ پہلوؤں سے متعلق آیات اور غور وفکر کا منہج
✔️ علومِ قرآن کا تیسرا دائرہ؛ وعظ (ترغیب و ترہیب کا علم)
✔️ موعظتِ حسنہ کے اسلوب کا فہم اور علما کی علمی وعملی کاوشیں
✔️ علومِ قرآن کا چوتھا دائرہ؛ شرع (شریعت پر مبنی دین کا اقترابات و ارتفاقات کا عملی نظام)
✔️ علومِ قرآن کا پانچواں دائرہ؛ معاد (مرنے کے بعد کے چار مراحل کا علم)
✔️ علومِ قرآن کا چھٹا دائرہ؛ محاجۃ الکفار (پہلے پانچ علوم کے منکرین سے مخاصمہ اور حجت قائم کرنے پر مبنی علم)
✔️ علومِ قرآن کا ساتواں دائرہ؛ تاریخ (انبیا علیہم السلام کی جدوجہد اور منکرین کے واقعات کا علم)
✔️ سیدالانبیاء ﷺ کی حیثیت سے ذوالقرنین کا قصہ
✔️ قرآنی علوم کی روشنی میں مطالعۂ قرآن کی دعوت
✔️ علمی منہج کی اساس پر قرآن فہمی‘ دور کا تقاضا

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Jul 07, 2025