ملتِ ابراہیمی کے اُصولوں کی روشنی میں مناسکِ حج کے تقاضے اور موجودہ دور میں اِنحرافی طرز ِعمل

Description

ملتِ ابراہیمی کے مقاصد اور اُصولوں کی روشنی میں مناسکِ حج کے تقاضے اور موجودہ دور میں اِنحرافی طرز ِعمل

خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 2؍ ذو الحجہ 1446ھ / 30؍ مئی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی:
1۔ الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ۔ (2 – البقرہ: 197)
ترجمہ: ”حج کے چند مہینے معلوم ہیں، سو جو کوئی ان میں حج کا قصد کرے تو مباشرت جائز نہیں اور نہ گناہ کرنا اور نہ حج میں لڑائی جھگڑا کرنا“۔
2۔ لِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْأَمْرِ وَادْعُ إِلَى رَبِّكَ إِنَّكَ لَعَلَى هُدًى مُسْتَقِيمٍ۔ (22 – الحج: 67)
ترجمہ: ”ہم نے ہر قوم کے لیے ایک دستور مقرر کر دیا ہے، جس پر وہ چلتے ہیں، پھر انہیں تمھارے ساتھ اس معاملہ میں جھگڑنا نہ چاہیئے، اور اپنے رب کی طرف بُلا، بے شک تو البتہ سیدھے راستہ پر ہے“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”لِتَأْخُذُوا مَنَاسِكَكُمْ“۔ (صحیح مسلم، حدیث: 3137)
ترجمہ: ”تمھیں چاہیے کہ تم اپنے حج کے طریقے سیکھ لو“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:25 عشرۂ ذی الحج کی اہمیت
4:19 حج‘ عظیم ترین عاشقانہ عبادت اور اس کے مقاصد
8:21 جاہلیتِ جدیدہ، فہمِ دین میں کوتاہیاں اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی جدوجہد
12:38 تعلیمِ کتاب اور تفہیمِ علمِ الٰہی (وحی) پر مبنی جماعت تا قیامت موجود رہے گی
19:37 ملتِ ابراہیمیہؑ حنیفیہ کے مقاصد اور عملی تشکیل کے اُصول (سابقہ خطباتِ جمعہ کا خلاصہ)
31:19 ملت کے ان مقاصد اور اُصولوں کی روشنی میں مناسکِ حج کی تفہیم
35:12 خطبے کی مرکزی آیت کی تشریح و توضیح
38:58 مشرکینِ مکہ کا ملتِ ابراہیمیہؑ کے بنیادی قانون میں انحراف اور حج کو کاروبار بنانے کا گھناؤنا عمل
42:00 ایامِ حج میں ردّ و بدل اور قمری کیلنڈر میں انحراف کا سد باب ضروری
52:42 حالتِ احرام کی تین پابندیاں اور اس کی حکمتیں
1:08:21 مناسکِ حج کی تشریح
1:09:57 حضرت ابراہیم علیہ السلام کا محجوج الخیر (بیت اللہ الحرام) کا حج کے لیے تعین
1:12:30 ننگے بدن طواف کرنے کی ممانعت کا راز اور مناسکِ حج میں حجابات توڑنے کی مشق
1:17:25 شیطانی نظام کے خاتمے کے لیے عزم و ہمت اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام ضروری
1:20:22 حج کا اجتماع، خطبہ حج اور اس کے مقاصد و اہداف
1:24:24 خطبہ حج میں بین الاقوامی اعلامیہ جاری کرنا ضروری
1:31:25 حج کا زمانہ اور مکان‘ مخصوص و متعین ہے
1:32:21 حج کے اعمال‘ نماز کی مانند اور عجز و انکساری کا اظہار ضروری
1:36:25 اعمالِ حج میں اجتماعیت، ڈسپلن کا اظہار بنیان مرصوص کی طرح ہونا چاہیے
1:40:40 حج میں نظم ونسق کی پابندی نہ کرنے کے نقصانات
1:45:35 حج سے حاصل ہونے والے وسائل پر یہودی و صیہونی عناصر کا قبضہ
1:51:4 حجیج اور راکب کا بنیادی فرق
1:54:35 حضرت عمر فاروقؓ کا دِکھاوے، تجارت، بھیک مانگنے اور سیر و تفریح کی نیت سے حج کرنے والوں کی نشان دہی
2:00:52 فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے ضروری پیغام

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Khutbat
Created At
Jun 02, 2025